صنعت و حرفت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے داموں سے عوام کا جینا محال، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں گزشتہ روز رہی تیزی کے درمیان جمعہ کو مسلسل چوتھے دن گھریلو سطح پر پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا

پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے پہلے سے پریشان عوام کو جمعہ کے روز پھر سے جھٹکا لگا جب پٹرول کے داموں میں 30 پیسے اور ڈیزل کے داموں میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.12 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول 109 روپے اور ڈیزل 100 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا۔

Published: undefined

مسلسل چار دنوں کی تیزی کے بعد اس ہفتے کے پہلے دن پیر کے روزان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول اب تک کی تاریخی بلند ترین سطح پر 103.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.12 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔ گزشتہ نو دنوں میں پٹرول 2.35 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ڈیزل بھی 13 دنوں میں 3.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

Published: undefined

پٹرولیم مصنوعات کے اضافہ کا سبب بین الاقوامی سطح پر خام تیل کے داموں میں اضافہ کو قرار دیا جا رہا، تاہم یہ حقیقت بھی کسی سے چھپی نہیں ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کے داموں کے ساتھ بڑے پیمانے پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرتی ہے۔ اگر حکومت ٹیکس میں کچھ رعایت فراہم کرے تو قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکتا ہے لیکن ایسا نہیں کیا جاتا۔ یہاں تک کہ جب خام تیل کے داموں میں گراوٹ آتی تو بھی اس کے تناسب میں گھریلو بازار میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی ہے اور عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔

Published: undefined

اوپیک ممالک کے اجلاس میں یومیہ چار لاکھ بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قمیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر —————— پٹرول —————— ڈیزل

دہلی ————— 103.54 ————— 92.12

ممبئی ————— 109.54 ————— 99.92

چنئی ————— 101.01 ————— 96.60

کولکاتا ————— 104.23 ————— 95.23

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined