صنعت و حرفت

پے ٹی ایم نے دی فون ٹیپ کر کے پیمنٹ کرنے کی سہولت، کارڈ اور انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں

فون کی اسکرین لاک ہو یا موبائل ڈیٹا بند ہو تب بھی ’ٹیپ ٹو پے‘ کے ذریعے پیمنٹ کرنا ممکن ہو گا، یہ سروس اینڈرائیڈ اور آئی فون دوں کے صارفین کے لئے شروع کی گئی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

کاننئی دہلی: ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہویات فراہم کرنے والی کمپنیاں لین دین کے طریقوں میں لگاتار تبدیلیاں لا رہی ہیں۔ اسی ضمن میں پے ٹی ایم نے ایک نئی سروس ’ٹیپ ٹو پے‘ کی شروعات کی ہے۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق اس سہولت کے ذریعے مشین پر فون ٹیپ کر پیمنٹ کرنا ممکن ہوگا۔ اسے استعمال کرنے کے لئے انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق صارفین جب ’ٹیپ ٹو پے‘ سروس کا استعمال کریں گے تو اس کارڈ سے پیمنٹ ہو جائے گا جسے انہوں نے اپنے پی ٹی ایم کھاتہ کے ساتھ رجسٹرڈ کیا ہوگا۔ اس سروس کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم) دنوں کے صارفین کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس طرح سے پیمنٹ کسی بھی ایسی پی او ایس مشین پر کیا جا سکتا ہے جو این ایف سی کو سپورٹ کرتی ہے۔

Published: undefined

کارڈ کی تفصیلات کی حفاظت کے لئے تیار کردہ اصلوں پر بھی پی ٹی ایم نے عمل کیا ہے۔ آپ جس کارڈ کا استعمال کرنا چاہیں گے، کمپنی اس 16 ڈیجٹ کے نمبر کو ایک محفوظ ٹرانزیکشن کوڈ میں بدل دی گی۔ جس کے بعد کارڈ کی تفصیلات افشاں نہیں ہو سکیں گی۔ کہیں بھی پیمنٹ کرنے کے لئے کارڈ سوائپ کرنے یا کوئی معلومات شیئر کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined