صنعت و حرفت

تیل قیمتوں میں پھر اضافہ، بھوپال میں پٹرول کی قیمت 101 روپے 77 پیسے فی لیٹر!

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں اس ماہ 14 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ممبئی میں پٹرول 99.94 روپے فی لیٹر پہنچ گیا، جبکہ بھوپال میں اس کی قیمت 101.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی 

نئی دہلی: پٹرول ڈیزل کی قیمتوں اس ماہ 14 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، نئے اضافہ کے بعد ممبئی میں پٹرول 99.94 روپے فی لیٹر پہنچ گیا، جبکہ مدھیہ پردیش کی رجدھانی بھوپال میں پٹرول کی قیمت 101.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جو ایک نئی تاریخی سطح تک پہنچ گیا۔ چند شہروں میں تو یہ پہلے ہی 100 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ قبل ازیں بدھ کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

Published: undefined

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 23 پیسے اضافے کے ساتھ 99.94 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت بھی 30 پیسے مہنگا ہوکر 91.87 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 24پیسے مہنگا ہوکر 93.68 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 29 پیسے بڑھ کر 84.61 روپے فی لیٹر پہنچ گئی۔

Published: undefined

گزشتہ 4 مئی سے اب تک ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 دن اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ ان کی قیمتوں میں 10 دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران ، دہلی میں پٹرول 3.28 روپے اور ڈیزل میں 3.88 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 22 پیسے اور کولکاتا میں 23 پیسے اضافے کے ساتھ بالترتیب 95.28 اور 93.72 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

Published: undefined

چنئی میں ڈیزل کی قیمت 28 پیسے بڑھ کر 89.39 روپے اور کولکاتا میں 30 پیسے بڑھ کر 87.46 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں:۔

شہر کا نام —— پٹرول ——— ڈیزل

دہلی ——— 93.68 —— 84.61

ممبئی ———99.94 —— 91.87

بھوپال—— 101.77 ——93.07

چنئی ———95.28 ——89.39

کولکاتا ———93.72 ——87.46

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined