صنعت و حرفت

عوام پر تیل کی مار جاری، ڈیزل کے داموں میں 20 پیسے کا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مانگ میں آئی تیزی کے دباؤ کے باعث جمعہ کے روز 18 دنوں کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مانگ میں آئی تیزی کے دباؤ کے باعث جمعہ کے روز 18 دنوں کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ، جبکہ 19 ویں دن بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ گزشتہ 5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسے فی لیٹرکی کمی کی گئی تھی ۔ آج دہلی کے انڈین آئل پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر پرمستحکم رہا ، ڈیزل 20 پیسے اضافے سے 88.82 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹراور ڈیزل 88.82 روپے فی لیٹر رہا۔

امریکی تیل کے ذخائر تین سال کی کم ترین سطح پرآنے اور قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے بعد ،اس کے بعد بریٹ کروڈ 1.06 بڑھ کر 77.25 فی بیرل پہنچ گیا ۔ امریکی کروڈ 1.07 ڈالر بڑھ کر 73.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں ۔

شہر —— پٹرول —— ڈیزل

دہلی ————— 101.34 ————— 88.82

ممبئی ————— 107.26 ————— 96.41

چنئی ————— 98.96 ————— 93.46

کولکاتا————— 101.62 ———— 91.72

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined