صنعت و حرفت

تیل قیمتوں کی آگ بھڑکنے کا سلسلہ جاری، پٹرول ممبئی میں 103 روپے سے متجاوز، دہلی میں 97 روپے کے قریب

ایک دن کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہو گیا

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی 

نئی دہلی: ایک دن بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95 روپے فی لیٹر کو عبور کرگیا۔ چنئی میں پٹرول بھی پہلی بار 98 روپے فی لیٹر کو عبور کیا۔ دہلی اور کولکتہ میں پٹرول 97 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔

Published: undefined

سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 27 پیسے کے اضافے سے 96.93 روپے اور ڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے 87.69 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔

Published: undefined

ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 103.08 روپے اور ڈیزل 95.14 روپے ہے۔ چنئی میں پٹرول 23 پیسے مہنگا ہوکر 98.14 روپے اور ڈیزل 27 پیسے کے اضافے سے 92.31 روپے پر مہنگا ہوگیا۔

Published: undefined

کولکاتا میں پٹرول کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ آج وہاں پٹرول 96.84 روپے اور ڈیزل 90.54 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

Published: undefined

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 96.93 —————— 87.69

ممبئی ————— 103.08 ————— 95.14

چنئی ————— 98.14 -————— 92.31

کولکاتا ———— 96.84 —————— 90.54

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined