صنعت و حرفت

نرملا سیتارمن آج عام بجٹ پیش کریں گی، کیا یہ انتخابی بجٹ ہوگا؟

سماج کے ہر طبقہ کی امیدیں بجٹ سفارشات سے وابستہ ہیں، بجٹ پر جہاں کورونا اور بڑھتی مہنگائی کا اثر متوقع ہے وہیں اسمبلی انتخابات کا بھی اثر نظر آ سکتا ہے

بجٹ پیش کرنے سے ایک دن قبل افسران کے ساتھ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن / تصویر یو این آئی
بجٹ پیش کرنے سے ایک دن قبل افسران کے ساتھ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن / تصویر یو این آئی PREM SINGH BISHT

ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ان انتخابات کو عام انتخابات سے پہلے سیمی فائنل کہا جارہا ہے ، ایسے ماحول میں ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج عام بجٹ پیش کریں گی۔کورونا وبا کی وجہ سے قومی معیشت بہت بری طرح متاثر ہے ایسے میں یہ دیکھنا ہو گا کہ حکومت کی ترجیحات کیا رہیں گی اور بجٹ سفارشات میں ایسا کیا ہوگا جس سے معیشت پٹری پر واپس آ جائے۔

Published: undefined

بجٹ اجلاس کے پہلے دن حکومت نے جو اقتصادی جائزہ پیش کیا ہے اس سے قومی معیشت کا کچھ تو اندازہ ہو گیا ہے اور جس طرح کا رد عمل حزب اختلاف کا سامنےآ یا ہے اس سے یہ واضح ہے کہ معیشت کا حال اچھا نہیں ہے۔پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہیں اس لئے مبصرین کی اس پر بھی نظر رہے گی کہ ان سفارشات میں ان ریاستوں کے لئےکیا کیا اعلانات ہوتےہیں۔

Published: undefined

واضح رہے آج صبح 11 بجے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سال 2022-23 کا عام بجٹ پیش کریں گی۔ وزیر خزانہ پہلے صبح نو بجے راشٹرپتی بھون جائیں گی جہا ں وہ صدر جمہوریہ کو بجٹ سفارشات کے بارے میں بتائیں گی پھر وہ مرکزی کابینہ سے بجٹ سفارشات کے تعلق سے ملاقات کریں گی جس کے بعد وہ بجٹ پیش کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے لئے روانہ ہو جائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع