صنعت و حرفت

مودی حکومت پھر کر رہی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش، کنزیومر سروے نہیں ہوگا جاری

مرکز کی مودی حکومت 18-2017 میں ہوئے کنزیومر سروے کے نتائج جاری نہیں کرے گی۔ نیشنل اسٹیٹسٹکل آفس کی سروے رپورٹ افشا ہونے کے بعد حکومت نے یہ جانکاری دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک کی معیشت بہت خراب حالت میں پہنچ گئی ہے اور مودی حکومت غلط فہمی پیدا کرنے کے لیے اعداد و شمار چھپا رہی ہے۔ صارف خرچ میں زبردست گراوٹ کی میڈیا رپورٹ کے بعد حکومت نے جمعہ کو کہا کہ وہ 18-2017 کے لیے کنزیومر ایکسپنڈیچر سروے جاری نہیں کرے گی، کیونکہ رپورٹ میں کچھ خامیاں ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل ’بزنس اسٹینڈرڈ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں پہلی بار صارف خرچ میں گراوٹ ہوئی۔ ’بزنس اسٹینڈرڈ‘ نے ’نیشنل اسٹیٹسٹیکل آفس‘ (این ایس او) کے دستاویزوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں اس کے پیچھے دیہی صارفین کی ڈیمانڈ میں کمی کو بڑی وجہ بتائی گئی ہے۔

Published: undefined

این ایس او کی افشا سروے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیہی طلب میں سستی کے سبب چار دہائی میں پہلی بار 18-2017 کے دوران صارف خرچ میں گراوٹ آئی۔ این ایس او نے یہ سروے جولائی 2017 اور جون 2018 کے درمیان کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس دوران جی ایس ٹی نافذ ہوئی تھی اور کچھ مہینے پہلے ہی نوٹ بندی کا بھی اعلان ہوا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق 18-2017 میں ہر مہینے ایک شخص کے ذریعہ خرچ اوسط رقم میں 12-2011 کے مقابلے میں 3.7 فیصد کی کمی آئی ہے۔ 18-2017 میں یہ رقم 1446 روپے رہی جب کہ 12-2011 میں 1501 روپے تھی۔ گاوؤں میں صارف خرچ میں 8.8 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ شہروں میں یہ چھ سال کی مدت میں 2 فیصد بڑھا ہے۔ صارف خرچ میں کمی غریبی بڑھنے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ مودی حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ سروے سے جڑے اعداد و شمار کو وہ جون 2019 میں برسرعام کرے گی۔ لیکن، اسے اس دوران بھی جاری نہیں کیا گیا۔

Published: undefined

افشا ہوئے ڈاٹا پر منسٹری آف اسٹیٹکس اینڈ پروگرام امپلی منٹیشن نے کہا کہ ڈاٹا کے از سر نو جائزہ کو لے کر خصوصی عمل اختیار کیا جاتا ہے جس میں ہر پہلو کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ پہلے سبھی سروے رپورٹ کو اکٹھا کیا جاتا ہے اور بعد میں صحیح اور سنجیدہ جائزہ کے بعد اسے جاری کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

اس افشا رپورٹ کی بنیاد پر کانگریس نے مودی حکومت کو گھیرا ہے۔ جمعہ کو راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا تھا کہ ’’مودی حکومت میں ملک کی معیشت چرمرا گئی ہے۔ حکومت اپنے ہی اعداد و شمار چھپا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا تھا کہ مودی حکومت عوام کو غریبی میں دھکیلنے کی تاریخ بنا رہی ہے۔ دیہی علاقوں میں لوگ زیادہ پریشان ہیں۔ حکومت جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔ اگر یہ دعوے صحیح ہیں تو این ایس او کی رپورٹ جاری کیجیے۔ سچ لوگوں کے سامنے آ جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined