صنعت و حرفت

بازار میں تیسرے دن بھی اُتھل پُتھل جاری، سونا 13,000 اور چاندی میں26,000 روپئے کی گراوٹ

غور طلب ہے کہ گزشتہ تجارتی سیشن کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔ جمعہ کو چاندی اپنی ریکارڈ بلندی سے 1.28 لاکھ روپے سستی ہو گئی جب کہ سونا 31 ہزار روپے سے زیادہ گر گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ / آئی اے این ایس

 
U Aung

 بجٹ سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ سینسیکس اور نفٹی دباؤ میں کاروبار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست گراوٹ آئی ہے۔ کموڈٹی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمت میں 26 ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ سونا 9 فیصد یعنی 13 ہزارروپئے ٹوٹ کر ایم سی ایکس پی پر کاروبار کررہا ہے۔ وہیں چاندی کی قیمت میں 26,000 روپے سے زیادہ گراوٹ آئی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا میٹل سیکٹر میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے چاندی ای ٹی ایف اور گولڈ ای ٹی ایف میں 11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ نیپون انڈیا سلور ای ٹی ایف اور نیپون انڈیا گولڈ ای ٹی ایف نے نچلے سرکٹس کو نشانہ بنایا ہے۔ سونے اور چاندی میں یہ گراوٹ گزشتہ 3 کاروباری سیشن میں کے ساتھ آئی ہے۔ اب ہر کوئی چاندی اور سونے کے ای ٹی ایف بیچنے میں مصروف ہے۔ وہیں اس سے وابستہ میٹل اسٹاک بھی گراوٹ کا شکار ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران ویدانتا کے شیئر میں 10 فیصد گراوٹ آئی ہے۔ ہندوستان زنک کے شیئر میں 10 فیصد، ہندوستان کاپر کے شیئر میں 18 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ، ہندوستان ایلومینیم کے شیئر میں تقریباً 5 فیصد اور ہنڈالکو کے شیئر میں 7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ تجارتی سیشن کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔ جمعہ کو چاندی اپنی ریکارڈ بلندی سے 1.28 لاکھ روپے سستی ہو گئی تھی جب کہ سونا 31 ہزار روپے سے زیادہ گر گیا تھا۔

Published: undefined

ملٹی کموڈٹی مارکیٹ (ایم سی ایک) پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سونا 1.40 لاکھ روپئے سے نیچے کاروبار کر رہا ہے، جبکہ چاندی 2.70 روپئے لاکھ پر برقرار ہے۔ یہ کمی مسلسل تیسرے سیشن میں ہوئی ہے۔ سرمایہ کار اب اپنے اگلے اقدامات کے بارے میں پریشان ہیں۔ وہیں کہا جارہا ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج اپنا نواں بجٹ پیش کرنے کرنے جارہی ہیں اور توقع ہے کہ سونے اور چاندی کے حوالے سے اہم تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined