صنعت و حرفت

ڈالر کے مقابلہ روپے کی تاریخی گراوٹ، 70.20 تک پھسلا

ڈالر کے مقابلہ روپے کی تاریخی گراوٹ درج کی گئی ہے اور حکومت حزب اختلاف کے نشانے پر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترکی کے اقصادی بحران کے بعد ڈالر مضبوط ہوا ہے اور دنیا کی کئی کرنسیوں کی قیمتیں گر گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امریکی ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے میں لگاتار گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز روپے کی قیمت تاریخ میں سب سے کم گردانی گئی۔ ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت اس وقت 70.20 رپے تک گر گئی ہے۔ روپے میں گراوٹ کے سبب حزب اختلاف لگاتار حکومت پر حملے کر رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترکی کے اقصادی بحران کے بعد ڈالر مضبوط ہوا ہے اور دنیا کی کئی کرنسیوں کی قیمت گر گئی ہے۔

Published: 16 Aug 2018, 12:25 PM IST

قبل ازیں منگل کے روز ڈالر کے مقابلہ روپے کی گراوٹ 70 تک پہنچ گئی تھی۔ ایسا تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ روپے کی قمیت اتنی زیادہ گر گئی۔ منگل کے روز ایک ڈالر کی قیمت 70.09 روپے تھی۔

Published: 16 Aug 2018, 12:25 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Aug 2018, 12:25 PM IST