صنعت و حرفت

کساد بازاری روکنے کے لیے منموہن سنگھ کی تجویز پر عمل کرے حکومت: چدمبرم

انھوں نے کہا، ’’حکومت کی بنیادی غلطی یہ ہے کہ وہ معیشت میں کساد بازاری پر اثر ڈالنے والے اصل عوامل کو نہیں سمجھ پائی ہے۔ مانگ میں کمی ہے، روزگار، تنخواہ اور متبادل کے تعلق سے مایوسی بڑھ رہی ہے ۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی : آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ معیشت میں کسادبازاری سے باہر نکلنے کاراستہ صرف سابق وزیراعظم منموہن سنگھ دکھا سکتے ہیں اور حکومت کو ان کی بات ماننی چاہیے ۔

Published: undefined

ڈاکٹر سنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے چدمبرم نے ٹوئٹ کرکے یہ بات کہی۔ یہ ٹوئٹ ان کی طرف سے ان کے گھر کے افراد نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا،’’ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد۔ آپ 100 سال اور اس سے زیادہ جیتے رہیں ۔‘‘

Published: undefined

سابق مرکزی وزیر نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا، ’’میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی باتیں سنے۔ ملک کی معیشت میں جاری موجودہ کساد بازاری سے نکلنے کا اگر کوئی راستہ دکھا سکتا ہے تو وہ صرف ڈاکٹر سنگھ ہیں۔‘‘

Published: undefined

انھوں نے کہا، ’’حکومت کی بنیادی غلطی یہ ہے کہ وہ معیشت میں کساد بازاری پر اثر ڈالنے والے اصل عوامل کو نہیں سمجھ پائی ہے۔ مانگ میں کمی ہے، روزگار، تنخواہ اور متبادل کے تعلق سے مایوسی بڑھ رہی ہے ۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined