صنعت و حرفت

ہندوستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.34 ارب ڈالر کی کمی

ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 26 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 4.01 ارب ڈالر کم ہو کر 520.9 ارب ڈالر رہ گئے

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ میں بھاری کمی آنے سے 26 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4.34 ارب ڈالر کم ہوکر مسلسل دوسرے ہفتے جاری گراوٹ کے ساتھ 589.14 ارب ڈالر پر آ گئے، جبکہ پچھلے ہفتے میں 6.1 ارب ڈالرکم ہوکر593.5 ارب ڈالر رہا تھا۔

Published: undefined

ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 26 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے4.01 ارب ڈالر کم ہو کر 520.9 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 22.5 کروڑ ڈالر کم ہوکر 44.9 ارب ڈالر رہ گئے۔

Published: undefined

زیر جائزہ ہفتے کے دوران ایس ڈی آرمیں 8.4 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ کم ہوکر 18.2 ارب ڈالرپر آگیا۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران آئی ایم ایف کے پاس ریزرو فنڈ 1.7 کروڑ ڈالرکم ہوکر5.1 ارب ڈالر رہ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined