صنعت و حرفت

نوٹ بندی سے آر بی آئی کی بیلنس شیٹ بھی متاثر ہوئی: کمیٹی

نومبر 2016 میں ایک ہزار روپے اور 500 روپے کے پرانے نوٹوں کو گردش سے باہر کیے جانے کا اثر مرکزی بینک کی بیلنس شیٹ پر بھی پڑا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ریزرو بینک (آر بی آئی) کی جانب سے قائم ایک کمیٹی نے کہا ہے کہ نومبر 2016 میں ایک ہزار روپے اور 500 روپے کے پرانے نوٹوں کو گردش سے باہر کیے جانے کا اثر مرکزی بینک کی بیلنس شیٹ پر بھی پڑا تھا جس سے گزشتہ پانچ سال کی اس کی اوسط اضافہ کی شرح کم ہوکر 8.6 فیصد رہ گئی۔

Published: undefined

آر بی آئی کے 'اکنامک کیپٹل فریم ورک' کا جائزہ لینے کے لئے ڈاکٹر ومل جالان کی صدارت میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے اسی مہینے حکومت کو سونپی اپنی رپورٹ میں یہ بات کہی ہے۔ کمیٹی نے دوسری باتوں کے ساتھ ریزرو بینک کے مالی سال میں تبدیلی کرتے ہوئے اپریل مارچ کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں ریزرو بینک کی بیلنس شیٹ کی اوسط سالانہ ترقی کی شرح 9.5 فیصد رہی ہے جبکہ 2013-14 سے 2017-18 کے پانچ سال کے دوران اس کی اوسط ترقی کی شرح 8.6 فیصد رہی۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ بیلنس شیٹ کی ترقی کی شرح میں کمی 2016-17 میں کی گئی نوٹ بندی تھی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے 9 نومبر 2016 سے 500 روپے اور ایک ہزار روپے کے اس وقت گردش میں جاری ان دونوں نوٹوں کو عام استعمال کے لئے غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ اس طرح اس وقت گردش میں موجود تمام نوٹوں کی مجموعی قیمت کی 86 فیصد محدود ہوگئی۔ یہ وہی رپورٹ ہے جس کی سفارش کی بنیاد پر مرکزی بینک نے 1.76 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی رقم حکومت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

کمیٹی نے اپنی سفارشات مزید کہا ہے کہ ریزرو بینک کا اور حکومت کا مالی سال ایک ہونا چاہیے۔ موجودہ وقت میں ریزرو بینک کا مال سال یکم جولائی سے 30 جون کا ہوتا ہے۔ اسے بدل کر یکم اپریل سے 31 مارچ کرنے کے لئے کہا گیا ہے جو حکومت کا مالی سال ہونے کے ساتھ ہی کارپوریٹ دنیا کا بھی مالی سال ہے۔ رپورٹ میں نے کہا گیا ہے کہ اس سے ریزرو بینک کی طرف سے حکومت کو دیئے جانے والے عبوری منافع کو لے کر پیدا ہونے والی بے ضابطگیاں دور کی جا سکیں گی۔

Published: undefined

کمیٹی کی رائے ہے کہ روایتی طور پر ریزرو بینک کا مالی سال جولائی جون ملک کے زراعت کےموسم کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیکن اب اس کی ضرورت نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال ایک ہونے سے ریزرو بینک حکومت کو دی جانے والی سرپلس رقم کا بہتر اندازہ لگا سکے گا۔ اس مالی سال کے درمیان عبوری منافع دینے کی ضرورت نہیں رہ جائے گی، صرف غیر معمولی حالات میں ہی ایسا کرنے کی ضرورت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined