صنعت و حرفت

دہلی ہائی کورٹ کا ٹاٹا سنس کی نقل کرنے والی جعلی ویب سائٹ کو بند کرنے کا حکم

جسٹس سنجیو نرولا نے ویب سائٹ کی پیچھے کی اکائی ٹاٹا ری اسٹارٹ کے خلاف ایک عبوری حکم امتناعی جاری کیا کہ وہ ’ٹاٹا‘ نام یا ٹاٹا سنس کے رجسٹرڈ ناموں سے ملتے جلتے کسی بھی نشان کا استعمال بند کرے۔

دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی
دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی 

دہلی ہائی کورٹ نے ٹاٹا سنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے بنائی گئی ایک فرضی ویب سائٹ کو بند کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے ذریعے ایک پونزی اسکیم کو فروغ دیا جا رہا تھا۔ www.tatarestart.com کے تحت چلنے والی دھوکہ دہی والی ویب سائٹ پر ٹاٹا سنس نے غیر حقیقی منافع کے وعدوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کو لالچ دینے کا الزام لگایا تھا۔

Published: undefined

جسٹس سنجیو نرولا نے ویب سائٹ کی پیچھے کی اکائی ٹاٹا ری اسٹارٹ کے خلاف ایک عبوری حکم امتناعی جاری کیا کہ وہ ’ٹاٹا‘ نام یا ٹاٹا سنس کے رجسٹرڈ ناموں سے ملتے جلتے کسی بھی نشان کا استعمال بند کرے۔ عدالت نے ویب سائٹ کو فوری طور پر ہٹانے اور ڈومین نیم رجسٹرار کو ڈومین بلاک یا معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Published: undefined

عدالت کا یہ فیصلہ ٹاٹا سنس کی جانب سے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے ثبوت پیش کرنے کے بعد آیا ہے جس میں ’ٹاٹا‘ کے لوگو کا غیر قانونی طور پر استعمال کا حوالہ دیا گیا تھا جو ممکنہ طور پر صارفین کو الجھن میں مبتلا اور انہیں دھوکہ دے سکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ڈومین اور مارک ’ٹاٹا ری اسٹارٹ‘ نہ صرف ٹاٹا سنس کے اپنے رجسٹرڈ ڈومین اور ٹریڈ مارکس سے ملتے جلتے ہیں بلکہ ان کے استعمال میں بے ایمانی کے ارادے کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔

Published: undefined

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ویب سائٹ پر مدعی کے ٹریڈ مارک کا حقیقت سے مماثل استعمال صارف کی الجھن اور مدعی کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کا پابند ہے، کیونکہ مدعا علیہ نمبر 1 نے مدعی کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت نے مزید کہا ہے کہ حکم امتناعی کے بغیر ٹاٹا سنس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کے خدشے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined