ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس
نئی دہلی: دسہرہ اور دیوالی جیسے تہواروں کے موسم میں عام لوگوں کو اس وقت جھٹکا لگا جب بدھ یعنی یکم اکتوبر 2025 سے ایل پی جی مہنگی ہو گئی۔ پٹرولیم کمپنیوں نے 19 کلو والے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا ہے، جبکہ گھریلو 14 کلوگرام والے سلنڈر کی قیمت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں اب 19 کلوگرام کا کمرشل سلنڈر 1595.50 روپے کا ہو گیا ہے جو پہلے 1580 روپے میں دستیاب تھا۔ اس طرح صارفین کو 15.50 روپے اضافی دینے ہوں گے۔ کولکاتا میں یہ سلنڈر 1700 روپے کا ہو گیا ہے، جو گزشتہ ماہ 1684 روپے میں ملتا تھا۔ ممبئی میں قیمت 1531.50 سے بڑھ کر 1547 روپے اور چنئی میں 1738 روپے سے بڑھ کر 1754 روپے ہوگئی ہے۔ ان چار بڑے شہروں میں اوسطاً 15 سے 16 روپے کا اضافہ درج ہوا ہے۔
Published: undefined
تاہم گھریلو 14 کلوگرام والے سلنڈر کی قیمت جوں کی توں برقرار ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں میں گھریلو ایل پی جی 850 روپے سے 960 روپے کے درمیان دستیاب ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 853 روپے، ممبئی میں 852.50 روپے، لکھنؤ میں 890.50 روپے، احمد آباد میں 860 روپے، حیدرآباد میں 905 روپے، وارانسی میں 916.50 روپے، غازی آباد میں 850.50 روپے اور پٹنہ میں 951 روپے درج ہے۔
دریں اثنا، اتر پردیش کی یوگی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کی 1.85 کروڑ خواتین کو دیوالی سے پہلے مفت گھریلو سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اجولا اسکیم سے جڑی خواتین کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ادھر مرکز نے بھی تہواروں کے موسم میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوراتر کے دوران 25 لاکھ نئے وزیراعظم اجولا کنیکشن دیے جائیں گے۔ اس فیصلے سے ملک میں اجولا کنیکشن کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے خواتین کو ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود بڑی سہولت ملے گی اور لکڑی یا دیگر ذرائع پر انحصار کم ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined