صنعت و حرفت

نئے مالی سال کے پہلے دن کمرشیل ایل پی جی سلنڈر سستا، گھریلو گیس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں

آج یکم اپریل 2023 سے نیا مالی سال 2023-24 شروع ہو گیا ہے اور پہلے دن ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں کمی کی گئی ہے، تاہم گھریلو گیس کے داموں میں کوئی کمی نہیں کی گئی

کمرشل گیس سلنڈر
کمرشل گیس سلنڈر تصویر آئی اے این ایس

نئی دہلی: آج یکم اپریل 2023 سے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں کمی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پٹرولیم کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی، اے ٹی ایف، کیروسین وغیرہ کے داموں کا جائزہ لیتی ہیں اور ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق 19 کلو والے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 91.5 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کا کمرشل گیس سلنڈر دہلی میں 2028.00 روپے (91.50 روپے کی کمی) میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ کولکاتا میں اس کی قیمت 2132.00 روپے (89.50 روپے کی کمی)، ممبئی میں 1980.00 روپے (91.50 روپے کی کمی) اور چنئی میں 2192.50 (75.50 روپے کی کمی) ہوگی۔ اس سے قبل دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں ایل پی جی کمرشل سلنڈر کی قیمت بالترتیب 2119.50 روپے، 2221.50 روپے، 2071.50 روپے اور 2268.00 روپے تھی۔

Published: undefined

تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1103 روپے فی سلنڈر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 14.2 کلو کا گھریلو کھانا پکانے والا گیس سلنڈر 50 روپے اور 19 کلو کا کمرشل گیس سلنڈر 350 روپے مہنگا ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined