صنعت و حرفت

این ویڈیا کی کمان کمپنی کی موجودہ سی ایف او کولیٹ کریس کے ہاتھوں میں

این ویڈیا کے شریک بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے سی ای او ، صدر اور بورڈ ممبر کے تینوں عہدوں کو چھوڑ دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک این ویڈیا کے سابق سی ای او جینسن ہوانگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے استعفیٰ کے ساتھ ہی کمپنی نے قیادت کے نئے انتظامات کا اعلان کیا ہے۔ فی الحال، کمپنی کی قیادت اس کی موجودہ سی ایف اوکولیٹ کریس کریں گی، جنہیں عبوری سی ای اومقرر کیا گیا ہے۔ کمپنی نے مستقل سی ای او کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

این ویڈیا کے بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، جینسن ہوانگ نے صدر، سی ای او اور بورڈ ممبر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ فوری طور پر نافذ العمل ہے، یعنی وہ اب ان تینوں عہدوں پر فائز نہیں رہیں گے۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نئے سی ای او کی تقرری تک کولیٹ کریس عبوری بنیادوں پر یہ ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سی ای او کی اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے کے باوجود وہ سی ایف او اور ایگزیکٹو نائب صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گی۔ این ویڈیا کا بورڈ اب مستقل سی ای او کے لیے امیدواروں کی تلاش کرے گا۔ اس عہدے کے لیے اندرونی اور بیرونی دونوں ایگزیکٹوز پر غور کیا جائے گا۔

جینسن ہوانگ کے جانے کے بعد این ویڈیا کی باگ ڈور پر مقرر ہونے والی خاتون ایگزیکٹو تقریباً 13 سال سے کمپنی کے ساتھ ہیں۔ کولیٹ کریس نے ستمبر 2013 میں این ویڈیا میں شمولیت اختیار کی اور تب سے وہ کمپنی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار ہے۔

کمپنی نے قیادت کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ایک اور اہم فیصلہ بھی کیا ہے۔ این ویڈیا کے بورڈ ممبران نے ہاروی سی جونز کو بورڈ کا پہلا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ یہ کمپنی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ بورڈ کے لیے الگ چیئرمین کا عہدہ قائم کیا گیا ہے۔ ہاروی جونز کو ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی دنیا میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے ایک بزنس مین، ٹیکنالوجی ایگزیکٹو، اور وینچر انویسٹر کے طور پر کام کیا ہے ۔ این ویڈیا کے بورڈ چیئرمین کے طور پر، ان کا کردار کمپنی کی نئی قیادت اور مستقبل کی حکمت عملی کے لیے اہم ہوگا۔

اپنے بیان میں این ویڈیا نے جینسن ہوانگ کی شراکت کو انتہائی اہم قرار دیا۔ کمپنی کے مطابق، جینسن کی شراکتیں صرف این ویڈیا تک محدود نہیں تھیں، بلکہ اس نے پوری ٹیکنالوجی کی صنعت کو متاثر کیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ این ویڈیا آج دنیا کی اہم ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے، اور اس کی ترقی میں جینسن کا تعاون انمول رہا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور کمپنی ان کی 33 سالہ شراکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔تاہم کمپنی کے سرکاری بیان میں جینسن ہوانگ کے استعفیٰ کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔