بالی ووڈ

’سلو بھائی‘ کی 12 ویں فلم 100 کروڑ کے کلب میں شامل

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘کا 300 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگی یا نہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا پوسٹر

بالیوڈ کے سلطان سلمان خان اور مداحوں میں ’سلو بھائی ‘ کے لقب سے نوازے جانے والے سلمان خان باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرنے کے لئے جانے جاتےی ہیں۔ انہوں نے نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ذریعے پھر کامیابی حاصل کی ہے ، فلم متعدد ریکارڈ اپنے نام کر رہی ہے۔

بالیوڈ کے دبنگ خان کی پچھلی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد یہ کہا جارہا تھا کہ شاہ رخ خان کی طرح اب ان کا کا دور بھی ختم ہونے والا ہے اور اب ان کی فلمیں بھی پہلے کی طرح کامیاب نہیں ہوا کریں گی لیکن ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی کامیابی نے ان تمام دعووں کو غلط ثابت کردیا ہےاور تین دن کے بزنس کے بعد ہی فلم کو بلاک بسٹر کہا جارہا ہے۔

Published: undefined

تجزیہ کار ترن ادارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف ٹوئٹس کئے جن سے بالیوڈ کے سلطان کے ریکارڈز کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے تیسرے ہی دن 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، اس طرح یہ 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی سلمان خان کی 12ویں فلم بن گئی، اس حساب سے کوئی بھی ہندوستانی اداکار سلمان خان کے مدمقابل نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘کا 300 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگی یا نہیں۔

Published: undefined

فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے تین دن میں 114 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سلمان خان کی اپنی فلموں کا ریکارڈ بھی توڑا جب کہ پہلے دن 33 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے رواں سال کی دوسری بڑی فلم ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا،اس سے قبل فلم ’باہو بلی ٹو‘ نے پہلے روز 41 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے تیسرے روز 45 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ہندوستان میں کسی بھی دن سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے ۔

Published: undefined

ریلیز کے چوتھے روز ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی مجموعی کمائی 26 دسمبر تک 150 کروڑ کو پار کر چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined