
بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے ان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی فلم ٹائیگر زندہ ہے 22 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔
فلم نے پہلے ہفتے میں 206.04 کروڑ کی شاندار کمائی کی تھی ۔ فلم 'ٹائیگر زندہ ہے ا' اب تک 321 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے ۔یہ سلمان خان کی تیسری فلم ہے جس نے 300 سے زائد کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس سے پہلے، سلمان کی فلم سلطان اور بجرنگی بھائی جان 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہوچکی ہے۔
سال 2016 میں فلم سلطان اب تک سلمان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی جس نے باکس آفس پر 320 کروڑ کی کمائی کی تھی۔
’ٹائیگر زندہ ہے‘دراصل 2012 میں ریلیز ہوئی بلاک بسٹر فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘کا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔ پہلی فلم کی طرح یہ فلم بھی ایکشن، سسپنس اورایڈونچر سے بھرپور ہے جس میں سلمان خان اور کٹرینا کیف 40 نرسوں کو دہشتگردوں سے بچاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز