بالی ووڈ

فلم ’کے جی ایف2‘ کا پوری دنیا میں بج رہا ڈنکا، ورلڈ وائڈ 1000 کروڑ روپے کمانے والی چوتھی فلم

فلم ’کے جی ایف 2‘ کی کمائی کی رفتار برقرار رہی تو جلد ہی یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن سکتی ہے، اس وقت عامر خان کی اداکاری والی فلم ’دنگل‘ کمائی کے معاملے میں سب سے اوپر ہے۔

فلم کے جی ایف 2
فلم کے جی ایف 2 تصویر آئی اے این ایس

بالی ووڈ فلموں کے لیے یہ وقت بہت اچھا نہیں گزر رہا ہے۔ 20 سے 30 کروڑ روپے کمانا بھی کئی فلموں کے لیے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ ایسے دور میں جنوبی ہند کے سپر اسٹار یَش کی فلم ’کے جی ایف 2‘ نے پوری دنیا میں ڈنکا بجا رکھا ہے۔ اس کی کمائی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور تیسرے ہفتے میں اس نے نیا بنچ مارک سیٹ کر دیا ہے۔ یَش کے چاہنے والوں کے لیے یہ خبر انتہائی خوش آئند ہے کہ ’کے جی ایف 2‘ کے ہندی ورژن نے 350 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس فلم نے ورلڈ وائڈ باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے کا کلیکشن کراس کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

Published: undefined

دراصل دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے اور ہندی زبان میں 350 کروڑ روپے کا کلیکشن حاصل کر فلم ’کے جی ایف 2‘ نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے کے جی ایف 2 کے ہندی ورژن کی کمائی کا نمبر شیئر کیا جس کے مطابق سنیما گھروں میں نئی فلمیں ریلیز ہونے کے باوجود کے جی ایف 2 کی بادشاہت برقرار ہے۔ اس فلم کو کسی بھی بڑی ریلیز نے متاثر نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ’رَنوے 34‘ اور ’ہیروپنتی 2‘ ریلیز ہونے کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ ’کے جی ایف 2‘ کو مقابلہ ملے گا، لیکن ایسا کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ کہا تو یہاں تک جا رہا ہے کہ یَش کی فلم نے ہی باقی فلموں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یَش کی فلم کو عید کی چھٹیوں کا فائدہ بھی مل سکتا ہے، یعنی اس کی کمائی میں آئندہ کچھ دنوں میں بڑا اُچھال محسوس کیا جائے تو حیرانی نہیں ہوگی۔

Published: undefined

جہاں تک ’کے جی ایف 2‘ کے ورلڈ وائڈ کلیکشن کی بات ہے تو اس نے 1000 کروڑ روپے کمائی کے کلب میں انٹری کر لی ہے۔ اس کلب میں شامل ہونے والی یہ چوتھی فلم ہے۔ اس سے پہلے ’دنگل‘، ’باہوبلی 2‘ اور ’آر آر آر‘ اس کلب میں شامل ہو چکی ہیں۔ ’کے جی ایف 2‘ کی کمائی کی رفتار برقرار رہی تو جلد ہی یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔ اس وقت عامر خان کی اداکاری والی فلم ’دنگل‘ کمائی کے معاملے میں سب سے اوپر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined