بالی ووڈ

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹیزر ریلیز، چہرے پر پٹی، ہاتھ میں بندوق

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوب کی مشہور اداکارہ نین تارا مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان کی کوئی فلم ریلیز ہوئے تقریباً 4 سال ہو گئے ہیں اور ان کے چاہنے والوں کو انتظار ہے فلم ’پٹھان‘ کا۔ لیکن اپنی فلم کے لیے طویل انتظار کرانے والے شاہ رخ خان کی صرف ’پٹھان‘ ہی ریلیز نہیں ہونے والی ہے، بلکہ ایک سال میں تین فلموں کی ریلیز کا راستہ صاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔ فلم ’ڈنکی‘ کا اعلان شاہ رخ پہلے ہی کر چکے ہیں، اور اب ان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹیزر بھی سامنے آگیا ہے۔ اس فلم کو ایٹلی ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس کے بارے میں بہت دنوں سے تذکرہ چل رہا ہے لیکن اب یہ پتہ چلا ہے کہ فلم 2 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔ یعنی ابھی ایک سال وقت ہے۔

Published: undefined

شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز نے فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔ شیئر کردہ ٹیزر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’’جب شاہ رخ اور ایٹلی ساتھ آتے ہیں تو یہ آپ کا دماغ چکرا دیتے ہیں۔ ایکشن انٹرٹینر جوان کے لیے تیار ہو جائیے۔ 2 جون 2023 کو سنیما گھروں میں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں ریلیز ہوگی۔‘‘ ٹیزر میں شاہ رخ خان کا بالکل مختلف انداز شیدائیوں کو دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان کا چہرہ پٹیوں سے چھپا ہوا ہے اور انھیں چوٹ لگی ہوئی ہے۔ وہ ہاتھ میں بندوق لیے نظر آ رہے ہیں۔ شاہ رخ کا یہ انداز شیدائیوں کا دل جیتنے والا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز نے آج سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے اشارہ دیا تھا کہ وہ کچھ بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔ بتایا گیا تھا کہ 2 بجے کچھ دھماکہ دار آنے والا ہے، اور اس کا فلمی شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوب کی مشہور اداکارہ نین تارا مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ ایک رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان کا ڈبل رول ہونے والا ہے۔ اس میں کتنی سچائی ہے یہ تو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چل پائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined