بالی ووڈ

سوشانت سنگھ معاملہ: پٹنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونئے تیواری قرنطین سے باہر

بی ایم سی نے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی معاملے کی تحقیقات کے لئے ممبئی جانے والے پٹنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونئے تیواری کو قرنطین سے باہر آنے کی اجازت فراہم کر دی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی معاملے کی تحقیقات کے لئے ممبئی جانے والے پٹنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونئے تیواری کو قرنطین سے باہر آنے کی اجازت فراہم کر دی ہے۔ تیواری اداکار کی موت کی تحقیقات کے لئے ممبئی گئے تھے، جہاں بی ایم سی نے انہیں قرنطین کر دیا تھا۔

Published: undefined

تفتیشی افسر کو قرنطین میں بھیجنے کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے انتظامیہ کی سخت سرزنش کی تھی۔ بہار کے ڈائرکٹر جنرل پولیس گپتیشور پانڈے نے بھی اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ تواری نے جمعہ کو بتایا کہ بی ایم سی نے انہیں ایک میسج بھیجا ہے جس میں انہیں قرنطین ختم کرنے کی اطلاع دی ہے اور وہ آج پٹنہ چلے جائیں گے۔

Published: undefined

سوشانت کیس کی تحقیقات اب سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے اور اداکار کی خاتون دوست ریا چکرورتی سمیت سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملہ میں ریا چکرورتی کے علاوہ اندراجیت چکرورتی ، شووک چکرورتی ، سندھیا چکرورتی ، سموئیل مرانڈا ، شروتی مودی اور ایک نامعلوم شخص کو خود کشی ، مجرمانہ سازش ، چوری ، دھوکہ دہی اور دھمکی دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined