بالی ووڈ

سنی لیونی کا مجسمہ میڈم توساد میوزیم میں

بالی وڈ کی بے بی ڈول سنی لیونی اب میڈم توساد کی زینت بنیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سنی لیونی

نئی دہلی: سنی لیونی کا موم کا پتلا دہلی کے میڈم توساد میوزیم میں لگایا جائے گا۔ اسے دوسری مشہور شخصیات کے پتلوں کے ساتھ نمایاں کیا جائے گا۔ لندن سے آئے ماہر فنکاروں کا ایک وفد ممبئی میں سنی سے ملا، جہاں انہوں نے 200 سے زاید خصوصی پیمائش اور تصاویر لیں تاکہ ایک مصدقہ سائز کی تشکیل کی جا سکے۔

Published: 19 Jan 2018, 12:52 PM IST

انہوں نے کہا ’’میں دہلی کے میڈم توساد میوزیم میں اپنا پتلا لگائے جانے کے لئے منتخب کئے جانے پر میڈم توساد کی شکر گزار ہوں۔ یہ پہلا موقع ہے جب میں نے سيٹنگ دی ہے اور اس حیرت انگیز تجربے کے لئے میں پوری ٹیم کی شکر گزار ہوں‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ میوزیم میں کٹرینہ کیف، مادھوری دکشت، کرینہ کپور خان، سلمان خان، کپیل شرما، سچن تندولکر جیسےکئی اسٹارز کے پتلے ہیں۔

Published: 19 Jan 2018, 12:52 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Jan 2018, 12:52 PM IST