بالی ووڈ

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم 'غدر: ایک پریم کتھا' 22 سال بعد دوبارہ ریلیز ہوگی

ہدایت کار انل شرما کی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سنی دیول، امیش پٹیل اور امریش پوری نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فلم 'غدر: ایک پریم کتھا'، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فلم 'غدر: ایک پریم کتھا'، تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کی سپر ہٹ فلم 'غدر: ایک پریم کتھا' 22 سال بعد دوبارہ ریلیز ہوگی۔ ہدایت کار انل شرما کی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سنی دیول، امیش پٹیل اور امریش پوری نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ ’غدر: ایک پریم کتھا‘ دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Published: undefined

سنی دیول نے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ 'غدر: ایک پریم کتھا' 22 سال بعد 09 جون کو دوبارہ ناظرین کے سامنے آئے گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا، 'وہی پیار، وہی کہانی، لیکن اس بار مختلف ہوگا احساس'۔ سنی نے بتایا کہ اس کا ٹریلر بھی جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

Published: undefined

اہم بات یہ ہے کہ 'غدر: ایک پریم کتھا' کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے۔ 'غدر 2: دی کتھا کانٹی نیوز' کی شوٹنگ جاری ہے۔ یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں سنی کے ساتھ امیشا، اتکرش شرما، منیش وادھوا، سمرت کور، لو سنہا نظر آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined