بالی ووڈ

ضرورت مند لوگوں کو ملازمت فراہم کریں گے سونو سود

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے ضرورت مندوں کے لئے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے ، جس کے تحت وہ غریبوں کو روزگار فراہم کریں گے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @SonuSood
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @SonuSood 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونو سود نے ضرورت مندوں کے لئے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے ، جس کے تحت وہ غریبوں کو روزگار فراہم کریں گے۔

Published: undefined

سونو سود نے گزشتہ برس کورونا وبا کے دوران ہوئے لاک ڈاؤن میں مہاجر مزدوروں اور ضرورت مندوں کی مدد کی تھی۔ سونو ایک بار پھر غریبوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں لکھا ہے ’’ لاک ڈاؤن ہو یا نہ ہو ، آپ کے روزگار کی فکر مجھ پر چھوڑ دیجیے‘‘۔

Published: undefined

سونو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’ کوشش ضرور کروں گا‘‘۔ سونو سود نے ایک ہیلپ لائن نمبر شیئر کیا ہے اور ایپ بھی لانچ کیا ہے۔ اس کی مدد سے کوئی بھی شخص نوکری حاصل کرسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined