بالی ووڈ

طلاق سے ایک رات قبل ملائیکا اروڑا کے ذہن میں بہت کچھ چل رہا تھا!

ملائیکا اروڑا نے کرینا کپور کے ساتھ ایک ریڈیو شو میں گفتگو کے دوران اپنی زندگی کے اہم فیصلے کے تعلق سے کچھ باتیں شئیر کیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملائیکا اروڑا اور ارباز خان کے رشتوں کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہوتی رہی ہیں۔ 19 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد دونوں نے آپسی رضا مندی سے سال 2017 میں طلاق لے لی تھی۔ طلاق کے بعد بھی دونوں ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، ملائیکا اپنے رشتوں کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہیں۔ حال ہی میں جب وہ کرینا کپور کے ریڈیو شو میں پہنچیں تو انہوں نے اس تعلق سے کچھ اور باتیں شئیر کیں، جو باتیں ریڈیو پروگرام میں انہوں نے شیئر کیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کے تعلق سے بہت پکی اور مضبوط تھیں۔

ملائیکا نے گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے اپنے گھر والوں اور دوستوں سے یہ بات شئیر کی تو سب نے انہیں پھر سے سوچنے کا مشورہ دیا۔ سب کی رائے یہی تھی کہ وہ ایسا نہ کریں، ظاہر ہے کوئی کسی سے یہ نہیں کہے گا کہ آپ علیحدگی اختیار کر لیجیے، اس لئے سب نے انہیں پھر سےغور کرنے کا مشورہ دیا۔

Published: undefined

ملائیکا اروڑا نے اس ریڈیو شو میں ایک خاص بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق سے ایک دن پہلے کی رات کو وہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ بیٹھیں اور اپنے فیصلے پر ان کی رائے جاننا چاہی۔ ملائیکا نے سب کی باتیں غور سے سنیں اور بقول ان کے انہیں محسوس ہوا کہ سب کو ان کی بہت زیادہ فکر ہے۔ ملائیکا نے بتایا کہ سبھی لوگوں نے کہا کہ اگر وہ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر لے رہی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے اور انہیں مجھ پر فخر ہے۔ یہ سن کر میری بہت ہمت بڑھی اور میری طاقت میں اضافہ ہوا۔ ملائیکا اور ارباز اب بھی ملتے ہیں اور بقول ملائیکا کے ان کے والدین کے لئے ارباز آج بھی ان کے بیٹے کی طرح ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined