بالی ووڈ

شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو سنائی خوش خبری، ویڈیو کلپ پوسٹ کر کے کہا- ’2021 میں پردے پر ملتے ہیں‘

3 منٹ 15 سیکنڈ کی ویڈیو میں شاہ رخ خان نے اپنے مدحوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ کہا کہ ان کی یہ پوسٹ دیر سے تیار ہو پائی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا ذکر کیا ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / ویڈیو گریب
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / ویڈیو گریب 

ممبئی: نئے سال کے موقع پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2021 میں پردہ سیمیں پر نظر آنے والے ہیں۔ کنگ خان نے نئے سال کے موقع پر ہفتہ کے روز خود ویڈیو بنا کر پوسٹ کی ہے۔ شاہ رخ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ اب 2021 میں بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

Published: undefined

شاہ رخ نے پوسٹ میں اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا بھی ذکر کیا ہے۔ 3 منٹ 15 سیکنڈ کی ویڈیو میں شاہ رخ خان نے اپنے مدحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی ہے اور یہ بھی کہا کہ ان کی یہ پوسٹ دیر سے تیار ہو پائی، کیونکہ انہوں نے کلپ کو خود ہی شوٹ کیا اور ایڈٹ بھی کی ہے۔

Published: undefined

شاہ رخ خان نے ویڈیو کے شروعات میں کہا، ’’یہ سال کا وہ وہ وقت ہے جب پرانا سال ختم ہو رہا ہے اور نیا سال دستک دے رہا ہے۔ دراصل نیا سال آ چکا ہے لیکن آپ سبھی کو مبارک باد پیش کرنے میں مجھے دیر ہو گئی۔ مجھے یقین ہے کہ 2020 ہر کسی کے لئے سب سے خراب سال رہا ہے۔ خراب وقت میں بہتوں کے لئے امید اور روشنی کی کرن کھوجنا مشکل ہے۔ لیکن میں برے دنوں، مشکل وقت اور بھیانک سالوں کو ایک خاص نظریہ سے دیکھتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’میرا خیال ہے کہ جب کوئی اپنی زندگی کے سب سے نچلی سطح پر ہوتا ہے تو اچھی بات یہ ہے کہ آگے بڑھنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ اوپر کی طرف، بہتری کی جانب پیش قدمی کی جائے۔ 2020 جیسا بھی رہا ہو لیکن 2021 ضرور عظیم، بہتر، شاندار اور انتہائی خوبصورت گزرنے والا ہے۔‘‘

Published: undefined

شاہ رخ خان نے اس ویڈیو کلپ کو دلچسپ بنانے کے لئے نہ صرف اسپیشل افیکٹس ڈالے بلکہ ہلکا پھلکا مذاق بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2020 نے ہمیں ایک چیز سکھائی ہے وہ یہ کہ اصل مزہ اصلی لوگوں کے ساتھ ہے۔ آپ سبھی کے لئے 2021 میں ڈھیر ساری خوشیاں، لطف اور سکون کی تمنا کرتا ہوں۔

Published: undefined

مزاحیہ انداز میں انہوں نے کہا، ’’کیا میں کسی سستے گریٹنگ کارڈ کی طرح نظر آ رہا ہوں؟ تو میں اس میں میوزک اور ٹیکسٹ ڈال کر اسے دلچسپ بنا دیتا ہوں۔ جائیے ہارڈ پارٹی کیجیے لیکن ہارڈ نہیں بلکہ سوفٹ طریقہ سے۔ زیادہ ڈرنک مت کرنا اور اپنے کپڑے اتار کر سڑک پر مت دوڑنا کیونکہ اس میں گرفتار ہونے کا خطرہ ہے اور صبح جب آپ اٹھیں گے تو معلوم ہو گا کہ آپ کا موبائل کھو چکا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز