بالی ووڈ

عالمی ادارہ صحت کی ’لائیو تقریب‘ میں شامل ہوں گے شاہ رخ اور پرینکا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس اے. گیبريسس نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ’گلوبل سٹیزن‘ کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے، لیڈی گاگا اس کی اہم کیوریٹر ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جنیوا / نئی دہلی: کورونا وائرس 'كووڈ 19' سے جنگ کے لئے عالمی سطح پر فنڈ اکٹھا کرنے کے مقصد سے 18 اپریل کو ایک خصوصی نشریات 'ون ورلڈ: ٹوگیدر اٹ ہوم' کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں لیڈی گاگا ، شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑا سمیت دنیا کی 25 معروف ہستیاں ایک ساتھ نظر آئیں گیْ۔

Published: undefined

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس اے. گیبريسس نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد 'گلوبل سٹیزن' کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے. لیڈی گاگا اس کی اہم کیوریٹر ہیں۔ اس میں دنیا کے نامور شخصیات کے ساتھ برطانیہ کے جانے مانے فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم بھی شامل ہوں گے۔ بالی ووڈ سے شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑا اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔

Published: undefined

لیڈی گاگا نے بتایا کہ اس نشریات کے ذریعے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بنائے گئے 'كووڈ 19 سالیڈیٹری رسپانس فنڈ' کے لئے پیسہ اکٹھا کرنا ہے.۔ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف براہ راست جنگ میں شامل صحت اہلکاروں کے تئیں بھی تشکر کا ظاہر کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 3.5 ملین ڈالر اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

گلوبل سٹیزن کے بانی هيو ایوانز نے کہا کہ ہمیں غریب اور متوسط افراد تک سازو سامان کی رسائی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس پروگرام کو ہندستانی وقت کے مطابق 19 اپریل کو رات 2.30 بجے نشر کیا جائے گا۔ اس کی عالمی نشریات بی بی سی 1 پر 19 اپریل کو ہوگی۔ اس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور ان کے خاندانوں کے حقیقی تجربات کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Published: undefined

دی ٹونائٹ شو' کے میزبان جم فیلن، 'جمی كمیل لائیو' کے میزبان جم كمیل اور 'دی لیٹ شو ود سٹیفن كولبرٹ' کے میزبان سٹیفن كولبرٹ پروگرام کےمعاون آپریٹر ہوں گے۔ اس پروگرام میں ایلنس ماریسٹ، اینڈیریا بوسیل، بیلی ایلس، بیلی جو آمرسٹنگ، بورنا بائے۔ کرس مارٹن، ایڈی ویٹر، ایلٹن جان، فنس او کونول، کیری واشنگٹن، لینگ لینگ، لیزو مالوما، پال مارکٹارنی، اور اسٹیو وانڈر جیسی معروف شخصیات شامل ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز