بالی ووڈ

فلمی اداکار جتیندر پر جنسی استحصال کا الزام!

جتیندر کی کزن نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت ان کا استحصال ہوا تھا وہ 18 سال کی تھیں اور جتیندر 28 سال کے تھے۔ ڈی جی پی کو بھیجی گئی شکایت میں انہوں نے جلد ایف آئی آر درج کرنے اور گرفتاری کی مانگ کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا معروف فلم اداکار جتیندر

نئی دہلی۔ بالیوڈ کے بڑے فلمی اداکار مشکلوں میں پھنس گئے ہیں۔ جتیندر کی ایک کزن (ماموزاد بہن )نے ان کے خلاف جنسی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے ہماچل پردیش پولس کے ڈی جی پی کے یہاں شکایت درج کرائی ہے۔

خود کو متاثرہ قرار دیتے ہوئے ان کی کزن نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت ان کا استحصال ہوا تھا وہ 18 سال کی تھیں اور جتیندر 28 سال کے تھے۔ ڈی جی پی کو بھیجی گئی شکایت میں انہوں نے جلد ایف آئی آر درج کرنے اور گرفتاری کی مانگ کی ہے۔

اپنی آپ بیتی بیان کرتے ہوئے مبینہ متاثرہ نے کہا ’’جب میں 18 سال کی تھی تو جتیندر نے میرے پاپا سے کہا کہ وہ مجھے فلم شوٹ پر لے کر جا رہے ہیں۔ وہیں اداکار نے اس گھناؤنی حرکت کو انجام دیا۔‘‘ مبینہ متاثرہ کا کہنا ہے کہ ’’واقعہ کا میرے دل و دماغ پر گہرا اثر ہوا اور کئی سالوں تک وہ ساکت رہیں۔ جتیندر ایک نامی اداکار ہیں اور امیر لوگوں اور سیاسی رہنماؤں سے ان کے تعلقات ہیں۔‘‘

Published: 07 Feb 2018, 4:43 PM IST

بشکریہ ’نیوز ایکس‘
بشکریہ ’نیوز ایکس‘

جتیندر کی کزن کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کی موت کے بعد انہوں نے شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا کوں کہ ان کے والدین جتیندر کی حرکت کے بارے میں جان کر بہت دکھی ہوتے۔

جتیندر کی کزن کا کہنا ہے ’’ مجھے اس واقعہ کا ذکر کرنے میں سالوں لگ گئے۔ اس کی ہمت مجھ میں ان دنوں خواتین کی چلائی گئی تحریک می ٹو (#MeToo) کو دیکھ آئی۔ ‘‘

واضح رہے کہ ’می ٹو ‘ ایک سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی تحریک ہے جس کے ذریعے دنیا بھر کی لاکھوں خواتین اپنے ساتھ ہوئے استحصال کو بیان کر چکی ہیں۔

Published: 07 Feb 2018, 4:43 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Feb 2018, 4:43 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز