بالی ووڈ

’ماسٹر‘ کے ہندی ریمیک میں کام کریں گے سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان جنوبی ہند کی سپر ہٹ فلم ماسٹر کے ہندی ریمیک میں اداکاری کر سکتے ہیں

سلمان خان / یو این آئی
سلمان خان / یو این آئی 

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان جنوبی ہند کی سپر ہٹ فلم ماسٹر کے ہندی ریمیک میں اداکاری کرسکتے ہیں۔ بالی ووڈ میں خیال ہے کہ سلمان خان جنوبی ہند کی فلم 'ماسٹر' کے ہندی ری میک میں مرکزی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس فلم میں وجئے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ فلمساز مراد کھیتانی اس فلم کے ری میک کے لئے کافی عرصے سے سلمان خان کے رابطے میں ہیں۔ سلمان بھی 'ماسٹر' کے ہندی ریمیک میں کام کرنا چاہتے ہیں حالانکہ انہوں نے ایک شرط رکھی ہے کہ یہ فلم بالی ووڈ کے شائقین کے لحاظ سے بنائی جائے۔ وہ حقیقی فلم کی اسکرپٹ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined