بالی ووڈ

فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد شروع کریں گے سلمان خان

'نو انٹری میں انٹری' میں سلمان خان کے علاوہ انل کپور اور فردین خان نظر آئیں گے۔ ان تینوں کی جوڑی 'نو انٹری' میں بھی تھی۔

سلمان خان / آئی اے این ایس
سلمان خان / آئی اے این ایس 

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی سپرہٹ فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد شروع کرسکتے ہیں۔ بالی ووڈ ہدایت کار انیس بزمی 2005 میں ریلیز فلم ’نو انٹری‘ کا سیکوئل ’نو انٹری میں انٹری‘ بنانے جا رہے ہیں۔ 'نو انٹری میں انٹری' میں سلمان خان کے علاوہ انل کپور اور فردین خان نظر آئیں گے۔ ان تینوں کی جوڑی 'نو انٹری' میں بھی تھی۔ سلمان خان نے فلم کے سیکوئل کو لے کر بڑا اشارہ دیا ہے۔

Published: undefined

سلمان خان حال ہی میں کیچا سدیپ اور جیکولین فرنانڈس کی فلم 'وکرانت رونا' کی تقریب میں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے بڑا اعلان کیا ہے۔ سلمان خان نے تقریب کے دوران انیس بزمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں ایسے رائٹر اور ڈائریکٹر بیٹھے ہیں... 100 کروڑ کی ہٹ دے رہا ہے آدمی، وہ بھی کامیڈی میں... کل نو انٹری میں دے گا... 300 کروڑ۔ سلمان خان کے اس بیان سے صاف واضح ہے کہ 'نو انٹری۔ 2' جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔

Published: undefined

خاص بات یہ ہے کہ فلم 'نو انٹری' سال 2005 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ انل کپور، فردین خان، لارا دتہ، ایشا دیول، سیلینا جیٹلی اور بپاشا باسو نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ فلم 'نو انٹری' نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined