بالی ووڈ

دہلی کے ’شادی ہال‘ نے سلمان خان کو بنایا دیوانہ، بنائیں گے فلم

شہرت یافتہ اداکار سلمان خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت دہلی کے شادی ہال پر مبنی ایک فلم بنائیں گے اور فی الحال اس فلم کا نام ’بلبل میرج ہال‘ رکھا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مشہور اداکار سلمان خان دہلی کے شادی ہال پر فلم بنانے جارہے ہیں۔ سلمان اپنی فلموں کے ساتھ تو مصروف ہیں ہی ساتھ ہی وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس میں بھی کئی پروجیکٹ لارہے ہیں۔کپِل شرما کے شو کے علاوہ سلمان نچ بلئے سیزن 9 کو بھی پروڈیوز کررہے ہیں۔

Published: 22 Jul 2019, 5:10 PM IST

اب ایسی خبریں ہیں کہ سلمان خان ایک فلم کا پروڈکشن کرنے والے ہیں جو دہلی کے شادی ہال پر مبنی ہوگی۔اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کی ہے اور فلم کا پس منظر دہلی میں ہوگا۔ اس فلم کو فی الحال بلبل میرج ہال کا نام دیا گیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ فلم کو روہت شیٹی ڈائریکٹ کریں گے اور مکالمے راج شانڈلئے نے لکھے ہیں۔فی الحال فلم کی کاسٹنگ پر توجہ دی جارہی ہے اور فلم کی شوٹنگ اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Published: 22 Jul 2019, 5:10 PM IST

سلمان کی ملٹی اسٹارر فلم بھارت 200کروڑ روپے کی شاندار کمائی کرچکی ہے اور وہ ان دنوں فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ اس فلم کو پربھو دیوا ہدایت کررہے ہیں اور یہ اسی سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔ سلمان پہلی بار عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’انشا ء الله‘ میں بھی کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ وی جیکولین فرنانڈس کے ساتھ ’کک2‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

Published: 22 Jul 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jul 2019, 5:10 PM IST