
آئی اے این ایس
ممبئی: اسور، پکچرز-2 اور حال میں ریلیز ہوئی اسٹریمنگ سیریز ’بدتمیز دل‘ میں اپنے کام کے ذریعے شناخت قائم کرنے والی اداکارہ ردھی ڈوگرا نے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔
اداکارہ ردھی ڈوگرا نے او ٹی ٹی پر بات کرتے ہوئے آئی اے این ایس کو بتایا کہ او ٹی ٹی اہم طور پر نجی طور پر دیکھنے کے لئے ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ ایسے کئی شوز بنائے جا رہے ہیں جو آپ پوری فیملی کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔
اسور کے ساتھ او ٹی ٹی پر اپنی شروعات کے بعد سے اداکارہ نے لیک سے ہٹ کر موضوعات کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ٹی وی چھوڑ کر او ٹی ٹی میں آئی تھی تو میں نے وہاں اپنے کام کے ذریعے اپنی شناخت قائم کی ہے۔
ردھی نے آئی اے این ایس سے کہا ’’میں سیٹ پر جانے سے قبل اپنی ٹیم کے ساتھ کرداروں میں وقت شرف کرتی ہوں۔ سیٹ پر میں ہر وقت تیار رہنا پسند کرتی ہوں۔‘‘
اداکارہ نے کہا کہ ’’جہاں تک کنٹینٹ کی بات ہے تو ہمارا شو اس سمت میں ایک ایماندار کوشش کرتا ہے، جس سے ناظرین اس سے جڑنے پر مجبور ہو جائیں۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jun 2023, 10:11 PM IST