
اداکارہ یامی گوتم، تصویر/آئی اے این ایس
72ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں اداکار کارتک آرین اور مموٹی کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا جکبہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ یامی گوتم نے اپنے نام کیا۔ صدر دروپدی مرمو نے ہندوستانی سنیما میں تعاون کے لیے اداکاروں اور فلم سازوں کو ان ایوارڈز سے نوازا۔ واضح رہے کہ 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب گجرات کے کیوڑیا میں منعقد کی گئی۔ نیشنل فلم ایوارڈز کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایوارڈ تقریب دہلی کے بجائے گجرات میں منعقد ہوئی۔
معروف اداکار مموٹی کو فلم ’برمایوگم‘ کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ فلم 2024 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ ملیالم انڈسٹری کی سپر ہٹ ڈارک فینٹسی لوک ہارر فلم ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری راہل سداشیون نے کی ہے۔ فلم میں مموٹی کے علاوہ ارجن اشوکن اور سدھارتھ بھرتھن اہم کرداروں میں ہیں۔ اداکار مموٹی کو 4 نیشنل ایوارڈ مل چکے ہیں۔ مموٹی ملیالم انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں۔ کارتک آرین کئی سال سے انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔ یہ ان کا پہلا نیشنل ایوارڈ ہے۔ انہیں فلم ’چندو چمپئن‘ کے لیے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم میں کارتک نے مرلی کانت پیٹکر کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی ہدایت کاری کبیر خان نے کی تھی۔ یہ ایک اسپورٹس ایکشن فلم تھی۔
اداکارہ یامی گوتم کو فلم ’آرٹیکل 370‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ یہ ایک ایکشن تھرلر فلم ہے۔ اس فلم میں یامی گوتم مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری آدتیہ سُہاس جمبھالے نے کی ہے۔ فلم کو آدتیہ دھر، لوکیش دھر اور جیوتی دیش پانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کو بہترین فیچر فلم کیٹیگری میں بھی ایوارڈ ملا ہے۔ معروف اداکار اننت ناگ کو ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ اننت ناگ کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اننت ناگ کو کنڑ سنیما میں ان کی خدمات کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے 300 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ کنڑ سنیما کے علاوہ انہوں نے ہندی، تمل، تیلگو، مراٹھی، ملیالم اور انگریزی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ تمام زبانوں کی فلموں میں ان کا اہم تعاون رہا ہے۔ انہوں نے اپنی اداکاری اور صلاحیت سے سب کو متاثر کیا۔ انہوں نے شیام بینیگل کے ساتھ بھی کئی فلموں میں کام کیا۔ وہ ’انکور‘، ’منتھن‘ اور ’بھومیکا‘ جیسی فلموں میں نظر آئے۔
اننت ناگ کی بات کریں تو وہ بچپن میں ہی ممبئی آ گئے تھے۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ انجینئر بنیں، لیکن اننت ناگ کی دلچسپی اداکاری میں تھی۔ انہوں نے تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے 50 ڈراموں میں حصہ لیا۔ 1973 میں ریلیز ہوئی فلم ’سنکلپ‘ سے انہوں نے فلموں میں قدم رکھا۔ وہ ’مالگڈی ڈیز‘ میں بھی نظر آئے۔ 1982 میں انہوں نے فلم ’بارا‘ میں ایک ایماندار ضلع افسر کا کردار ادا کیا تھا، جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ان کا کیریئر 5 دہائیوں سے زیادہ پر محیط رہا ہے۔ انہیں 5 بار کرناٹک ریاست کے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ انہیں 5 فلم فیئر ایوارڈ بھی ملے۔ انہیں کرناٹک اسٹیٹ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا۔ 2025 میں انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔