بالی ووڈ

اداکار منوج باجپئی کی والدہ کا 80 سال کی عمر میں انتقال، کافی وقت سے تھیں بیمار

منوج باجپئی کی والدہ کا طویل علالت کے بعد آج دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا، ان کی عمر 80 سال تھی اور وہ طویل عرصے سے بیمار چل رہی تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک منوج باجپئی کی والدہ گیتا دیوی آج انتقال کر گئیں۔ گیتا دیوی نے طویل علالت کے بعد جمعرات کی صبح 8.30 بجے یعنی آج صبح دہلی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق منوج باجپئی کی والدہ گیتا دیوی بیماری کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی کے اسپتالوں میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے گیتا دیوی کا علاج دہلی کے پشپانجلی میڈیکل سینٹر اور میکس سپر اسپیشلٹی اسپتال میں کیا جا رہا تھا۔ وہیں اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکالتے ہوئے منوج باجپئی بھی اپنی والدہ سے ملنے اسپتال پہنچے تھے۔

Published: undefined

منوج باجپئی کا پورا خاندان اپنی ماں کی موت سے صدمے میں ہے۔ منوج بھی اپنی ماں کے انتقال سے ٹوٹ گئے ہیں اور غم کی اس گھڑی میں خاندان کو سنبھال رہے ہیں۔ اشوک پنڈت نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے منوج کی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’منوج باجپئی آپ کی محترمہ والدہ کے انتقال پر آپ اور آپ کے پورے خاندان کے ساتھ ہماری دلی تعزیت۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined