بالی ووڈ

اب بہت سوچ سمجھ کر فلمیں بناؤں گی: دیپیکا پادوکون

دیپیکا پدوکون کا کہنا ہے کہ وہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں بنائیں گی، دیپیکا نے فلم چھپاک سے ایک پروڈیوسر کے طورپر شروعات کی ہے، انہوں نے بتایا کہ اب آگے وہ آگے فلمیں بنانے کےلئے انتخاب کس طرح کریں گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مشہور اداکارہ دیپیکا پدوکون کا کہنا ہے کہ وہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں بنائیں گی۔ دیپیکا نے فلم چھپاک سے ایک پروڈیوسر کے طورپر شروعات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب آگے وہ آگے فلمیں بنانے کےلئے چناؤ کس طرح کریں گی۔

Published: undefined

دیپیکا سے سوال کیاگیا کہ ایک پروڈیوسر کے طورپر وہ اپنے پروڈکشن میں کس طرح کی فلمیں بنائیں گی۔اس وقت چھپاک کے علاوہ اور کون کون سی فلمیں ہیں؟جواب میں دیپیکا نے کہا،’’میں اپنے پروڈکشن ہاؤس میں اندھا دھند فلمیں تعمیر نہیں کرنا چاہتی،میں فلموں کا پروڈکشن مکمل طورپر دیکھ بھال کر کروں گی،جیسے ایک اداکار کے طورپر میں فلم کی اسکرپٹ کا چناؤ کرتی ہوں،ٹھیک ایسا ہی طریقہ فلم پروڈکشن کرنے کا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

دیپیکا نے کہا،میں یہاں پر بیٹھ کر ایک تجربہ کار پروڈیوسر کی طرح بات نہیں کرنا چاہتی،کیونکہ مجھے فلمیں بنانے کا تجربہ نہیں ہے۔میں یہاں سیکھنے اور سمجھنے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈکشن میں اپنا تعاون دینے کےلئے ہوں۔میں ایسا بالکل بھی نہیں ظاہر کروں گی کہ مجھے سب کچھ آتا ہے،میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس دوران مجھ سے غلطیاں بھی ہوں گی۔فلموں کے چناؤ میں میرا منصوبہ بالکل ویسا رہے گا جیسے ایک اداکار کے طورپر رہا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined