بالی ووڈ

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ریتک روشن اور کپِل شرما

اس وبا کے خلاف جنگ میں بالی ووڈ کے ستارے بھی اپنا تعاون دے رہے ہیں اور امدادی کاموں میں پیش پیش نظر آ رہے میں۔ امداد کرنے والے ستاروں میں ریتک روشن اور کپِل شرما کا نام بھی جڑ گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: بالی وڈ کے ماچو مین ریتک روشن اور کامیڈین کپِل شرما کورونا وائرس کی جنگ میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔ ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے وقت وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ اس وبا کے وقت گھر میں رہنے کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کریں جس سے لوگوں کو دقت نہ ہو۔ اس وائرس کے پھیلنے سے کئی غریب اور بے بس لوگ پریشان ہیں۔

Published: undefined

اس وبا کے خلاف جنگ میں بالی ووڈ کے ستارے بھی اپنا تعاون دے رہے ہیں اور امدادی کاموں میں پیش پیش نظر آ رہے میں۔ امداد کرنے والے ستاروں میں ریتک روشن اور کپِل شرما کا نام بھی جڑ گیا ہے۔

Published: undefined

ریتک روشن نے برهن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو 20 لاکھ روپے عطیہ دیا ہے۔ ریتک روشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’مہاراشٹر حکومت کو میرا شکریہ، جنہوں نے مجھے خدمت کا یہ موقع دیا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی صلاحیت کے مطابق مدد کے لئے آگے آئیں۔‘‘

Published: undefined

اسٹار کامیڈین کپَل شرما نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ روپے کا عطیہ کیا۔ شرما نے ڈونیشن کی معلومات کا ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ وقت ساتھ میں کھڑے ہونے کا ہے۔ پی ایم ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ ڈونیٹ کر رہا ہوں۔ سب سے درخواست ہے کہ گھر پر رہیں، محفوظ رہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ