بالی ووڈ

کورونا وائرس کی جنگ میں ہندوستان کی مدد کریں: امیتابھ

ویڈیو میں امیتابھ بچن نے کہا کہ دنیا کے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کھڑے ہوں۔ اپنی حکومتوں اور فارما کمپنیوں سے بات کریں اور ان سے مدد کرنے کی اپیل کریں۔

امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس
امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مدد کریں۔ پورا ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔ اس مشکل وقت میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی آگے آکر لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ امیتابھ بچن نے ویکس لائیو گلوبل ایونٹ میں حصہ لیا جو کورونا وائرس سے وابستہ ہے۔ امیتابھ نے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا ہے کہ اس میں شریک ہوکر فخر محسوس کررہا ہوں اور ہندوستان کے لئے لڑائی جاری ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں امیتابھ بچن نے کہا کہ ’’نمسکار، میں امیتابھ بچن ہوں۔ میرا ملک ہندوستان کورونا وبا کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔ ایک عالمی شہری ہونے کی حیثیت سے میں دنیا کے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کھڑے ہوں۔ اپنی حکومتوں اور فارما کمپنیوں سے بات کریں اور ان سے مدد کرنے کی اپیل کریں۔ ہر چھوٹی کوشش رنگ لاتی ہے۔ جیسے مہاتما گاندھی جی نے کہا تھا کہ آپ آسانی سے پوری دنیا کو ہلا سکتے ہیں۔ شکریہ‘‘ْ۔

Published: undefined

امیتابھ نے ٹیکہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ امیتابھ نے لکھا کہ کورونا کو شکست دینے کا واحد راستہ ہے ویکسینیشن ہے۔ اس لئے جوائن کریں اور سپورٹ کریں، گلوبل سٹیزن کو جس کی ہندوستان کو ضرورت ہے۔ کامیڈی سنٹرل، وایا کوم 18، وی ایچ۔ 1 اور وزکرافٹ انڈیا لائے ہیں، ویکس لائیو کنسرٹ، جس سے دنیا کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے متحد ہوسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined