
’دُھرندر: دی ریوینج‘ کی کامیابی کا جشن منا رہے رنویر سنگھ کی خوشی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ وہ دوبارہ والد بننے والے ہیں۔ ان کی بیوی اور معروف اداکارہ دیپیکا پادوکون نے خود اپنی دوسری پریگننسی (حمل) کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر شیئر کی ہے۔ یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس جوڑی کو دل کھول کر مبارکباد دے رہا ہے۔ اداکارہ نے بڑے ہی منفرد انداز میں حمل کی خبر شیئر کی ہے۔
Published: undefined
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی دعا کی تصویر شیئر کی ہے، جس کے ہاتھ میں ’پریگننسی کٹ‘ موجود ہے، اور اس پر 2 سرخ لکیریں ہیں جو حمل کی تصدیق کرتی ہیں۔ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں ’ایول آئی‘ (نظر بد سے بچاؤ) کا اسٹیکر لگایا ہے۔ تصویر میں دعا کا بھی نصف چہرہ نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
حمل کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے اداکارہ کو مبارکبادیاں دینی شروع کر دیں۔ بالی ووڈ شخصیات اور اداکارہ کے چاہنے والے انہیں دل کھول کر مبارکباد دے رہے ہیں۔ اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے کمنٹ سیکشن میں بہت سے ’دل‘ پوسٹ کیے ہیں، جبکہ یش دیسائی نے دعا کو بڑی بہن بننے پر مبارکباد دی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دیپیکا پاڈوکون نے 8 ستمبر 2024 کو پہلی بیٹی دعا کو جنم دیا تھا اور اس کی پہلی جھلک دیوالی کے موقع پر دکھائی تھی۔ دیپیکا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ دوران حمل انہیں کافی مشکلات سے گزرنا پڑا تھا۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد سے دیپیکا اپنی پوری توجہ اپنے خاندان پر دے رہی ہیں، لیکن وہ آنے والے وقت میں کئی پروجیکٹس میں نظر آنے والی ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دیپیکا پادوکون شاہ رخ خان کی فلموں ’کنگ‘ اور ’پٹھان 2‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ اداکارہ ہدایت کار ایٹلی اور اداکار الو ارجن کی آنے والی فلم ’راکا‘ میں بھی نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم سے الو ارجن کا فرسٹ لک بھی سامنے آ چکا ہے۔ یہ فلم سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ہونے والی ہے۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم 2027 میں ریلیز ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined