بالی ووڈ

انتظار ختم، دیپیکا اور رنویر نے شیئر کی شادی کی تصاویر

دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ کی اٹلی کے ولا دیل بلبیانیلو میں منعقدہ شادی کی تصاویر کا سب کو بیتابی سے انتظار ہے، میڈیا رپورٹوں کے مطابق آج شام 6 بجے دونوں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کریں گے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 
انتظار ختم، دیپیکا اور رنویر نے شیئر کی شادی کی تصاویر

دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریب اختتام پزیر ہو گئی ہے۔ دو دنوں تک پہلے کونکنی اور پھر سندھی رسم و رواج سے شادی ہونے کے باوجود شادی کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی تھی جس کی وجہ سے ان دونوں ستاروں کے فینز بےتاب تھے۔ لیکن اب آخر کار دیپیکا اور رنویر کی شادی کی تصویر سامنے آ گئی ہے۔ دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ نے شادی کی دو تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔

ایک تصویر میں دیپیکا پادوکون نے سرخ جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ رنویر سنگھ نے سفید شیروانی پہنی ہوئی ہے۔ دوسری تصویر میں دونوں نے لال کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

دیپیکا اور رنویر کے شادی کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہیں مبار کباد پیش کرنے والوں کا تانتہ لگ گیا۔ واضح رہے کہ اس شادی کے لئے آفیشیل فوٹو گرافر وشال پنجابی ہیں اور تمام تصاویر انہوں نے ہی لی ہیں۔

Published: 15 Nov 2018, 11:10 AM IST

دیپیکا-رنویر کی کونکنی کے بعد آج سندھی رسم و رواج سے شادی

بالی ووڈ کے ہر دل عزیز جوڑا دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں۔ حالانکہ دونوں کی شادی تقریب ابھی تک جاری ہے۔ گزشتہ روز کونکنی رسم و رواج سے شادی کرنے کے بعد آج یہ جوڑا سندھی رسم و رواج سے شادی کرنے جا رہا ہے۔

دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ فی الحال اٹلی کے لیک کومو میں موجود ہیں، انہوں نے ایک روز قبل یعنی 14 نومبر کو کونکنی رسم و رواج سے شادی رچائی ہے۔ آج یعنی 15 نومبر کو دونوں سندھی رسم و رواج سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

Published: 15 Nov 2018, 11:10 AM IST

فینز کو تصاویر کا انتظار

اٹلی کے ولا دیل بلبیانیلو میں منعقدہ اس شادی کی تصاویر کا سب کو بیتابی سے انتظار ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق آج شام 6 بجے دونوں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کریں گے۔

Published: 15 Nov 2018, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Nov 2018, 11:10 AM IST