بالی ووڈ

’ہندی میڈیم‘ کا سیکوئل ’انگریزی میڈیم‘، رادھیکا بنیں گی عرفان اور کرینہ کی بیٹی

’ہندی میڈیم‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن اس مرتبہ ان کی جگہ کرینہ کپور کو لیا گیا ہے، اس کے علاوہ رادھیکا مدان عرفان خان اور کرینہ کپور کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان برطانیہ میں طویل مدت تک علاج کرانے کے بعد ایک مرتہ پھر نئی توانائی کے ساتھ کام پر واپس لوٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کی سپر ہٹ فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل ’ہندی میڈیم-2‘ کی تیاری چل رہی ہی اور اپریل مہینے کے دوسرے ہفتہ میں شوٹنگ بھی شروع ہو جائے گی۔

فلم ’ہندی میڈیم‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن اس مرتبہ ان کی جگہ کرینہ کپور کو لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق رادھیکا مدان بھی اس فلم میں نظر آئیں گی جوکہ عرفان خان اور کرینہ کپور کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔

Published: 05 Apr 2019, 5:09 PM IST

حال ہی میں اس طرح کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ محنتانہ کم ہونے کی وجہ سے کرینہ کپور اس فلم سے علیحدہ ہونے والی ہیں لیکن اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ کرینہ ہی ’ہندی میڈیم-2‘ میں صبا قمر کی جگہ کام کریں گی۔ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں عرفان خان اپنی چھوٹی سی بیٹی کے ایڈمیشن کے لئے پریشان تھے تو ’ہندی میڈیم-2‘ میں ان کی بیٹی کالج اسٹوڈنٹ ہوگی۔

Published: 05 Apr 2019, 5:09 PM IST

رپورٹوں کے مطابق ’’عرفان خان اور رادیکھا مدان نے کچھ وقت پہلے سے اس فلم کی تیاری بھی شروع کر دی ہے اور راجستھان میں اپنی شوٹنگ سے پہلے وہ کافی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔ راجستھان کے بعد وہ بیرون ملک شوٹنگ کے لئے روانہ ہوں گے۔

Published: 05 Apr 2019, 5:09 PM IST

اس فلم کے اگلے شیڈیول کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا، ’’ٹیم نے حال ہی میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے، شروعات میں اسے امریکہ میں شوٹ کرنے کا منصوبہ تھا لیکن اب یہ شوٹ لندن میں ہوگا۔‘‘ حال ہی میں آئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندی میڈیم-2 میں کرینہ کپور ایک پولس افسر کے طور پر نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے عرفان خان کو علاج کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن جانا پڑا تھا۔ آخری مرتبہ انہیں فلم ’کارواں‘ میں دیکھا گیا تھا، علاج کے بعد ہندوستان واپس آنے پر ’ہندی میڈی-2‘ ان کیئ پہلی فلم ہوگی۔

Published: 05 Apr 2019, 5:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Apr 2019, 5:09 PM IST