بالی ووڈ

سلمان نے بتیایا کہ شرٹ کیوں اتاری!

دیپیکا نے اپنے فلمی کیئریر میں رنبیر سنگھ، شاہ رخ خان، اکشے کمار، عرفان خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا ہے۔

تصاویر سوشل میڈیا
تصاویر سوشل میڈیا بالی وڈ گاسپ

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان عرف سلو بھیا نے فلموں میں شرٹ اتارنے کے لئے جانے جاتے ہیں اور وہ بہت سی فلموں میں شرٹ لیس نظر آئے ہیں۔ ان کا کثرتی جسم ہے ہی کچھ ایسا جسے دیکھنے کے لئے ناظرین بے قرار رہتے ہیں اور سلو بھیا ہیں ہی ایسے کہ اپنے مداحوں کے لئے کچھ بھی کر جاتے ہیں۔

Published: 16 Mar 2018, 6:43 PM IST

اب سلو بھیا نے اپنی شرٹ اتارنے کی یہ وجہ خود اپنی زبانی دنیا کو بتا دی ہے۔ سلمان نے کہا، ’’مجھے محسوس ہونے لگا تھا کہ اچھی باڈی سرمایہ کی طرح ہے، اس لئے میں شرٹ لیس ہوکر اپنی باڈی دکھانے لگا۔ اگر آپ کے پاس اچھا جسم ہے تو آپ اسے کیسے دکھا سکتے ہیں؟ شرٹ لیس ہوکر اپنا سینہ دکھانا میرے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ میں شرٹ کے بغیر گھر میں گھومتا ہوں۔ اگر میں ڈرائیونگ کر رہا ہوں یا سڑک پر ٹہل رہا ہوں تو میں شرٹ اتار دیتا ہوں۔ مجھے لوگوں کے بارے میں پرواہ نہیں ہے انہیں کوئی مسئلہ ہے تو وہ وہاں سے چلے جائیں۔ ‘‘

غور طلب ہے کہ سلمان خان ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘، تیرے نام، سلطان، پریم رتن دھن پايو، دبنگ، ٹائیگر زندہ ہے، باڈی گارڈ وغیرہ فلموں میں شرٹ لیس انداز میں نظر آ چکے ہیں۔ وہ بہت سے گانوں میں بھی شرٹ لیس نظر آچکے ہیں۔

Published: 16 Mar 2018, 6:43 PM IST

اب راج کمار راؤ کے ساتھ نظر آئیں گی ’پدماوتی‘!

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پاڈکون اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ دیپیکا نے اپنے فلمی کیئریر میں رنبیر سنگھ، شاہ رخ خان، اکشے کمار، عرفان خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا ہے۔ انڈسٹری میں گنے چنے ہیرو ہی ہوں گے جن کے ساتھ دیپیکا نے کام نہ کیا ہو۔اب وہ راج کمار راؤ کے ساتھ فلم میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں جلد ہی فلم سائن کرنے والے ہیں۔ حالانکہ فلم کی کاسٹ، نام، ہدایت کاری، کہانی کے بارے میں ابھی کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔ حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب میں دیپیکا اور راج کمار راؤ کو لمبے وقفے تک بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان کی اب تک کوئی بھی فلم ایک ساتھ ریلیز نہیں ہوئی ہے۔

Published: 16 Mar 2018, 6:43 PM IST

عامر خان پھر بنیں گے ’اے سی پی راٹھور ‘

بالی ووڈ اسٹارعامر خان اپنی سپر ہٹ فلم سرفروش کے سیکوئل میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ عامر خان کی فلم سرفروش سال 1999 میں سپر ہٹ رہی تھی۔ اس فلم میں عامر کا اے سی اجے سنگھ راٹھور کا کردار آج بھی ناظرین کو یاد ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے ایک فین کو جواب دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہاں سرفروش ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ بہت یادگار فلم ہے اور جہاں تک اس فلم کے دوسرے پارٹ کی بات ہے تو میں نے اس فلم کے ڈائریکٹر جان میتھوز سے کہا ہے کہ اس فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنائیں۔ ابھی تک اس فلم کی کہانی فائنل نہیں ہوئی ہے۔

Published: 16 Mar 2018, 6:43 PM IST

’پانی پت کی تیسری جنگ ‘لڑیں گے ’سنجو بابا‘

بالی ووڈ فلم ساز اشوتوش گواریکر’پانی پت کی تیسری جنگ پر ایک فلم بنانے جا رہے ہیں۔ اشوتوش گووریکر نے ارجن کپور، سنجے دت اور کرتی سینن کو اپنی اس فلم کا حصہ بنایا ہے۔ فلم بنانے کے لئے، گوریکر نے روہت شولاٹکر کے ویژن ورلڈ سے ہاتھ ملایا ہے۔

اشوتوش نے کہا میں سنجے دت کے ساتھ فلم نام میں کیا تھا اور ان کے ساتھ میرا تجربہ کافی اچھا رہا تھا۔ ارجن کے بارے میں اشوتوش نے بتایا کہ ارجن بہت اچھے اداکارہیں ان میں ایک الگ قسم کا جوش ہے ۔ دہ ایکشن ہیرو ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لور بوائے کے کردار کو بھی بخوبی نبھا چکے ہیں۔

اشوتوش نے کرتی سینن کے بارے میں کہا کہ میں نے ہمیشہ خوبصورت اور اچھا کام کرنے والوں کی قدر کی ہے اور کیرتی میں یہ دونوں باتیں شامل ہیں۔ میں نے تینوں کا انتخاب پہلی مرتبہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ان تینوں کے ساتھ پانی پت کا سفر بہت دلچسپ ہوگا۔

Published: 16 Mar 2018, 6:43 PM IST

بھاگیہ شری کی فلموں میں واپسی

سال 1989 میں ریلیز فلم ’میں نے پیار کیا ‘سے بالی ووڈ میں فلموں میں قدم رکھنے والی اداکار ہ بھاگیہ شری جلد ہی تیلگو فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ یہ ان کی کم بیک فلم ہے جو مشہور مصنف چیتن بھگت پر بن رہی ہے۔ یہ فلم چیتن بھگت کے معروف ناول ٹو اسٹیٹس پر مبنی ہے۔ بھاگیہ شری نے 1997 میں تیلگو فلم اومکارا سے ساؤتھ فلموں میں ڈبیو کیا تھا۔ بھاگیہ شری کی کم بیک تیلگو فلم کو ونکٹ ریڈی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ اس میں تیلگو ایکٹر راج شیکھر اور جیوتھا کی بیٹیاں ادیوی اور شیوانی بھی ہوں گی۔ بھاگیہ شری اس سے قبل بھوجپوری، تیلگو ، مراٹھی اور کنڑ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 16 Mar 2018, 6:43 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Mar 2018, 6:43 PM IST