بالی ووڈ

دیپیکا کی یہ ناراضگی کب دور ہوگی!

بالی ووڈ کے گلیاروں میں گزشتہ ہفتہ ہوئی سرگرمیوں پر مبنی دلچسپ اور قابل مطالعہ خبریں ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف (دائیں) اور دیپیکا پادوکون (بائیں)

آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ رنویر سنگھ سے پہلے دیپیکا پادوکون کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور ہوا کرتے تھے۔ اور آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ جب دیپیکا رنبیر کپور کی گرل فرینڈ بنی تھیں تو اس سے پہلے ان کی گرل فرینڈ کترینہ کیف ہوا کرتی تھیں۔ اس لیے دیپیکا کو اکثر کترینہ سے دور بھاگتے اور بات چیت کرنے سے بچتے ہوئے ہی دیکھا گیا۔ لیکن گزشتہ دنوں جس طرح کترینہ کی گاڑی کو دیکھ کر دیپیکا نے ان سے ملنے کی جگہ اپنے قدم واپس پیچھے کھینچ لیے اسے دیکھ کر حیرانی ضروری ہوئی۔ سمجھ نہیں آتا کہ انھیں اَب کترینہ سے کیا پریشانی ہے۔ رنبیر کپور کو وہ چھوڑ ہی چکی ہیں اور اڑتی ہوئی خبروں پر یقین کریں تو رنویر سنگھ سے اسی سال شادی بھی کرنے والی ہیں... پھر یہ ’کیٹ فائٹ‘ کیوں؟ لگتا ہے دیپیکا پرانی باتوں کو اب تک دل سے لگائے بیٹھی ہیں، ورنہ جب وہ وَرک آؤٹ کرنے کے لیے اپنے ٹرینر یاسمین کراچی والا کے فٹنس اسٹوڈیو جا رہی تھیں اور جِم کے باہر کترینہ کی کار پر نظر پڑی تو واپس نہیں ہوتیں۔ پتہ نہیں دیپیکا کی یہ ناراضگی کب دور ہوگی... لیکن ان سب سے ایسے فلم شائقین کو مایوسی ہوتی ہے جو ان دونوں خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کو ایک ساتھ فلمی پردے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

Published: 09 Mar 2018, 4:23 PM IST

واہ عرشی... بے وقوف بنایا بھی تو پنڈت جی کو!

————————————

Published: 09 Mar 2018, 4:23 PM IST

’بِگ باس 11‘ سے شہرت حاصل کرنے والی عرشی خان کے خلاف ایک پنڈت جی نے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ ہے نہ حیرانی کی بات۔ اَب ایک اور حیرانی کی بات سنیے... عرشی خان نے پنڈت جی سے 40 ہزار روپے قرض لیا اور بار بار تقاضہ کرنے پر بھی واپس نہیں کر رہیں۔ آپ کو ضرور حیرت ہو رہی ہوگی کہ ’بگ باس‘ میں چھائی رہنے والی عرشی نے آخر 40 ہزار روپے ایک پنڈت جی سے کیوں لیے... اور اگر لیے بھی تو انھیں ادا کیوں نہیں کیا۔ یعنی بے وقوف بنایا بھی تو پنڈت جی کو۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ کاندی وَلی سائیں دھام مندر کے پنڈت رمیش جوشی نے گزشتہ منگل کو سمتا نگہر پولس اسٹیشن میں عرشی خان کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 5 دسمبر 2015 کو عرشی خان نے پرس اور موبائل چوری کی بات کہی اور 40 ہزار روپے قرض مانگا۔ عرشی نے رقم فوراً واپسی کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک واپس نہیں کیا۔ اب عرشی جی سے کون پوچھے کہ دھوکہ دینا ہی تھا تو کسی دوسرے کو دیتیں... پنڈت جی کو کیوں چنا۔

Published: 09 Mar 2018, 4:23 PM IST

کنگنا ’مینٹل‘ ہو گئی

————————————

Published: 09 Mar 2018, 4:23 PM IST

کنگنا راناوت کی فلم کا ایک نیا پوسٹر جاری ہوا ہے جس میں وہ بالکل ’مینٹل‘ نظر آ رہی ہیں۔ اور مینٹل دِکھنا ان کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ ان کی فلم کا نام ہی ہے ’مینٹل ہے کیا‘۔ کنگنا نے اس فلم کی تشہیر شروع کر دی ہے اور ایک کے بعد ایک پوسٹر جاری ہو رہے ہیں۔ پہلے پوسٹر سے لے کر تازہ پوسٹر تک سب ’مینٹل‘ ہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کنگنا کے ساتھ ساتھ راج کمار راؤ بھی پوری طرح مینٹل ہی نظر آ رہے ہیں۔

Published: 09 Mar 2018, 4:23 PM IST

’مینٹل ہے کیا‘ کے دلچسپ پوسٹرس ریلیز کر کے کنگنا راناوت کی ٹیم نے لوگوں میں تجسس تو خوب پیدا کر دیا ہے لیکن دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ’کوئن‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے تعریف بٹور چکی کنگنا لوگوں کی امیدوں پر کتنا کھری اتر پائیں گی۔ پھر بھی سوشل میڈیا پر ’مینٹل ہے کیا‘ نے اپنی پہلی جنگ تو جیت ہی لی ہے۔ انتظار ہے تو بس ’کوئن‘ میں دھمال مچانے والی جوڑی کنگنا اور راج کمار کو ایک ساتھ دوبارہ پردے پر دیکھنے کا۔

Published: 09 Mar 2018, 4:23 PM IST

پریا پرکاش کی چل پڑی

————————————

Published: 09 Mar 2018, 4:23 PM IST

تصویر سوشل میڈیا

سوشل میڈیا کے ذریعہ کمائی کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن پریا پرکاش وریر نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔ آپ کو شاید معلوم نہیں لیکن اپنی آنکھوں سے کروڑوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی پریا پرکاش انسٹاگرام پر کسی برانڈ کا اشتہار ایک بار پوسٹ کرتی ہیں اور اس کے لیے انھیں 8 لاکھ روپے حاصل ہو رہے ہیں۔ جی ہاں، یہ حقیقت ہے۔ اتنا ہی نہیں کئی بڑی کمپنیاں پریا کے پاس لگاتار اشتہار لے کر آ رہی ہیں جس کے سبب وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ کمائی کرنے والے کئی بڑی ہستیوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔

ایسا ہو بھی کیوں نہیں، آخر ایک مہینے سے بھی کم وقت میں جس کے 50 لاکھ سے زیادہ انسٹاگرام فالوورس ہو چکے ہوں اس سے ہر کمپنی فائدہ اٹھانا چاہے گی۔ مجموعی طور پر ان کے فالوورس کی تعداد 51 لاکھ کو بھی پار کر چکی ہے۔ تو ہے نہ کمال کی بات۔ اسی لیے تو کہا جا رہا ہے کہ پہلی فلم ’اورو اَڈار لو‘ کی ریلیز سے پہلے ہی پریا پرکاش کی نکل پڑی۔

Published: 09 Mar 2018, 4:23 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Mar 2018, 4:23 PM IST