بالی ووڈ

عالیہ بھٹ نے 'ڈارلنگس' کی تیاری شروع کی

فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد عالیہ اپنے نئے پروجیکٹ کی تیاری میں مصروف ہوگئی ہیں۔ عالیہ کی اگلی فلم شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن میں بن رہی 'ڈارلنگس' ہے۔

عالیہ بھٹ، تصویر آئی اے این ایس
عالیہ بھٹ، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی آنے والی فلم "ڈارلنگس" کی تیاریاں شروع کردی ہیں، عالیہ بھٹ نے حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کے ہدایتکاری میں بنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اب اس فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد عالیہ اپنے نئے پروجیکٹ کی تیاری میں مصروف ہوگئی ہیں۔ عالیہ کی اگلی فلم شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن میں بن رہی 'ڈارلنگس' ہے۔

Published: undefined

عالیہ نے سوشل میڈیا پر اس فلم کا اسکرپٹ ہاتھ میں لئے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ عالیہ نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ’’میری آج کی ڈیٹ‘‘۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم ایک ماں اور بیٹی کی کہانی ہے، جن کی زندگی مختلف اتار چڑھاؤ سے گزرتی ہے۔ ان ماں بیٹی کی جوڑی دنیا میں اپنا مقام بنانے کی کوششوں میں جن حالات کا سامنا کرتی ہیں، فلم میں یہی دکھایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز