بالی ووڈ

اکشے کمار کی فلم بیل باٹم کا نغمہ ’سکھیاں 2.0‘ ریلیز

فلم ’بیل باٹم‘ میں اکشے کمار، وانی کپور، لارا دتہ اور ہما ​​قریشی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کا دوسرا نغمہ ’سکھیاں 2.0‘ ریلیز ہو گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: بالی ووڈ کھلاڑی کمار اکشے کمار کی آنے والی فلم بیل بٹم کا گانا 'سکھیاں 2.0' ریلیز ہو گیا ہے۔ رنجیت ایم تیواری کی ہدایت کاری میں بنی بیل باٹم ایک جاسوسی تھرلر فلم ہے۔ بیل باٹم میں اکشے کمار، وانی کپور، لارا دتہ اور ہما ​​قریشی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کا دوسرا نغمہ ’سکھیاں 2.0‘ ریلیز ہو گیا ہے۔

Published: undefined

اکشے کمار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے گانا ریلیز ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے ’سکھیاں 2.0‘ کے جذبہ کا احساس کروانے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ یہ گانا آؤٹ ہوچکا ہے۔ اس گانے میں اکشے کے ساتھ وانی کپور کا رومانٹک ڈانس دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ گانا سکھیاں کا ریمیک ہے جسے منندر بٹر اور زارا خان نے گایا ہے جبکہ گانے کی کمپوزیشن بھی منندر بٹر کی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ فلم بیل باٹم سال 1984 میں طیارہ ہائی جیک کے ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے۔ مسلسل پانچویں ہائی جیک کے بعد ہندوستانی حکومت نے را کے اس آپریشن کے لیے ایک خفیہ جاسوس کی خدمات حاصل کی تھیں جس کا کوڈ نام بیل باٹم تھا۔ ان ہائی جیکوں میں تقریباً 210 مسافر یرغمال بنائے گئے تھے۔ فلم میں وانی کپور نے اکشے کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ ہما قریشی دبئی کے ایک اسپورٹ گروپ کا حصہ بنی ہیں جو اس آپریشن میں ہندوستان کی مدد کرتی ہے۔ اس فلم کو واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی، دیپ شیکھا دیشمکھ، مونیشا اڈوانی، مدھو بھوجوانی اور نکھل اڈوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ بیل باٹم 19 اگست کو ریلیز ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined