
فوٹو اکھلیش یادو ایکس ہینڈل
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے ممبئی میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے ملاقات کی۔ ایس پی سربراہ گزشتہ شب سلمان خان کے گھر پہنچے اور ان کے والد معروف فلم ڈائرکٹر اور کہانی نویس سلیم خان کا حال دریافت کیا۔ سلیم خان خرابی صحت کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔ ایس پی سربراہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
Published: undefined
اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے اس موقع پر میڈیا سے بھی بات کی جس میں آئندہ 5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور اترپردیش میں سماجوادی حکومت کے دوران کئے گئے کاموں جیسے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو ممبئی میں منعقد کریٹیو اکانومی سمٹ کو بھی خطاب کیا۔ سمٹ کے بعد اکھلیش یادو فلم اداکار سلمان خان کے گھر گئے اور ان سے ملاقات کی۔ تاہم وہ سلمان خان کے والد سلیم خان سے نہیں مل سکے۔ انہوں نے یہ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور ان کے ساتھ لکھا کہ ’ممبئی ملن!‘
Published: undefined
سلمان خان سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے صحافیوں سے بھی بات کی اور بتایا کہ وہ اداکار کے والد کی عیادت کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس آجائیں گے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ میں ان کے (سلمان خان کے) والد سے اس لیے نہیں ملا کیونکہ وہ اسپتال میں تھے۔ تاہم میں نے سلمان خان سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، ہمیں امید ہے کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس آجائیں گے۔
Published: undefined
اس سے پہلے کریٹیو اکانومی سمٹ میں فورم سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں ایس پی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ یوپی میٹرو ریل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حکومت بنی تو میٹرو ہمارے منشور کے پلان میں نہیں تھی۔ تاہم ہم نے اسے وقت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا۔ اس دوران ایس پی صدر نے سلنڈروں کے بندوبست سے لے کر مہاکمبھ، گومتی ریور فرنٹ اور آگرہ- لکھنؤ ایکسپریس وے کا بھی ذکر کیا۔ اکھلیش یادو نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایس پی 4 ریاستوں آسام، مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کیرالہ میں کانگریس زیر قیادت عظیم اتحاد کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined