بالی ووڈ

دلیپ کمار اور سائرہ بانو اس سال 11 اکتوبر کو نہیں منائیں گے شادی کی سالگرہ

کورونا وبا کی وجہ سے اس سال دلیپ کمار کے دو چھوٹے بھائیوں احسان خان اور اسلم خان اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ یہی وجہ ہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ نے اس سال اپنی شادی کی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا۔

دلیپ کمار اور سائرہ بانو، تصویر گیٹی ایمج
دلیپ کمار اور سائرہ بانو، تصویر گیٹی ایمج 

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار دلیپ کمار اور ان کی بیوی سائرہ بانو ہر سال اپنی شادی کی سالگرہ 11 اکتوبر کو تزک و احتشام کے ساتھ مناتے ہیں، لیکن اس سال وہ شادی کی سالگرہ نہیں منائیں گے۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال 11 اکتوبر کو وہ اپنی شادی کی 54ویں سالگرہ نہیں منائیں گے اور اس کے پیچھے کی وجہ ہے دلیپ کمار کے دو چھوٹے بھائیوں کا انتقال۔

Published: undefined

دراصل کورونا وبا کی وجہ سے اس سال دلیپ کمار کے دو چھوٹے بھائیوں احسان خان اور اسلم خان اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ یہی وجہ ہے کہ دلیپ-سائرہ نے فیصلہ کیا کہ اس سال وہ شادی کی سالگرہ نہیں منائیں گے۔ اس بات کی جانکاری خود سائرہ بانو نے شوہر دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی ہے۔

Published: undefined

سائرہ بانو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "11 اکتوبر، ہمیشہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت دن ہوتا ہے۔ دلیپ صاحب نے اس دن مجھ سے شادی کی اور میرے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا۔ لیکن اس سال ہم کوئی جشن نہیں منا رہے ہیں کیونکہ آپ سبھی جانتے ہیں ہم نے اپنے دو بھائیوں احسان بھائی اور اسلم بھائی کو کھو دیا ہے۔"

Published: undefined

اس کے بعد سائرہ بانو نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا ہے "کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں کئی ساری فیملی نے اپنے لوگوں کو کھو دیا ہے۔ 'کووڈ-19' نے کروڑوں لوگوں کی زندگی میں اتھل پتھل مچا دی ہے۔ اس بیماری نے لاکھوں لوگوں کی جان لے لی۔ میرے پیارے شیدائیوں اور سبھی لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں۔ سبھی لوگ ساتھ رہیں اور محفوظ رہیں، اللہ سے یہی دعاء ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined