بالی ووڈ

منی پور کی فلم ’بونگ‘ کو بافٹا ایوارڈ، فرحان اختر کی پروڈکشن کی عالمی سطح پر پذیرائی

فیچر فلم ’بونگ‘ منی پور کی سرحد پر نسلی تناؤ اور زندگی کی مشکلات سے نبرد آزما ایک اسکولی بچے کی کہانی ہے، جس نے پیدائش سے ہی تشدد اور محرومی کو محسوس کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فلم ’بونگ‘/آئی اے این ایس</p></div>

فلم ’بونگ‘/آئی اے این ایس

 

ہندوستانی منی پوری زبان کی کامیڈی ڈرامہ فیچر فلم ’بونگ‘ کو بافٹا ایوارڈ میں بہترین بچوں اور فیملی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جو کہ سب سے باوقار ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم ’بونگ‘ فرحان اختر کے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنی ہے اور فلم کی ہدایت کاری لکشمی پریا دیوی نے کی ہے۔ بونگ رواں سال کی پہلی ہندوستانی فلم ہے جسے ’بافٹا‘ میں نامزد کیا گیا تھا اور اب فلم کو بہترین بچوں اور فیملی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بافٹا جیسے بڑے اسٹیج پر ہندوستان کی علاقائی فیچر فلموں کو اعزاز ملنا فخر کی بات ہے۔ فلم کی ہدایت کار لکشمی پریا دیوی اسٹیج پر ایوارڈ لینے پہنچیں اور ان کے ساتھ فرحان اختر بھی نظر آئے۔ جذباتی لکشمی پریا دیوی نے اسٹیج سے بافٹا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی چھوٹی سی فلم کو اتنا بڑا اعزاز اور پیار دینے کے لیے دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہاں تک چلنا ایسا محسوس ہو رہا تھا گویا کسی پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے لیے آخری چند قدم باقی ہوں، جس پر چڑھنے کے بارے میں ہمیں کبھی علم ہی نہیں تھا۔‘‘ ہدایت کار نے عالمی پلیٹ فارم پر منی پور کی صورتحال کے بارے میں بات کی۔

Published: undefined

اپنی تقریر میں ہدایت کار نے کہا کہ ’’یہ فلم اور یہ جیت میری آبائی ریاست منی پور کے لیے ایک خراج عقیدت ہے، جے ہندوستان میں نظر انداز اور نمائندگی سے محروم سمجھا جاتا ہے۔ یہ فلم ہندوستان کے ایک انتہائی پریشان، نظر اندز کیے گئے اور کم نمائندگی والے خطے، میرے آبائی شہر منی پور کے پس منظر پر بنی ہے۔ میں اس موقع پر منی پور میں امن کی واپسی کے لیے دعا کرنا چاہتی ہوں۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ فیچر فلم ’بونگ‘ منی پور کی سرحد پر نسلی تناؤ اور زندگی کی مشکلات سے نبرد آزما ایک اسکولی بچے کی کہانی ہے، جس نے پیدائش سے ہی تشدد اور محرومی کو محسوس کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم ریاست میں جاری سماجی اور سیاسی تناؤ کے پس منظر کو بھی باریک بینی سے دکھاتی ہے۔ کہانی میں ایک اسکولی بچہ اپنے بکھرے ہوئے خاندان کو متحد کرنے اور اپنے بچھڑے ہوئے والد کو واپس لانے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

Published: undefined

’بافٹا‘ سے قبل فلم ’بونگ‘ کا ورلڈ پریمیئر 2024 میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ڈسکوری سیکشن میں ہوا تھا۔ اس کے علاوہ فلم وارسا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024، ہندوستان کے 55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2025 میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined