عرب ممالک

قطر سے ساڑھے تین سال کے بعد گاڑیوں کا سعودی عرب میں داخلہ

سعودی عرب کی طرف سے حال ہی میں قطر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے اعلان کے بعد سعودی عرب اور قطر کے درمیان واقع سرحدی گذرگاہ تقریباً ساڑھے تین سال کے بعد کھول دی گئی ہے

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

الریاض: سعودی عرب کی طرف سے حال ہی میں قطر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے اعلان کے بعد سعودی عرب اور قطر کے درمیان واقع سرحدی گذرگاہ تقریباً ساڑھے تین سال کے بعد کھول دی گئی ہے۔ ہفتے کے روز پہلی قطری گاڑی سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوئی۔ سلوا بارڈر کراسنگ سے قطر کی متعدد اور گاڑیاں بھی سعودی عرب میں داخل ہوئیں اور متعدد گاڑیاں منتظر ہیں کیونکہ ان کے کاغذات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دونوں ملکوں نے دوبارہ سرحدی گذرگاہیں کھولنے کے بعد کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے سخت قواعد وضوابط کا نفاذ کیا ہے۔سعودی عرب سے قطر میں داخل ہونے والوں کو کورونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔سرحد پر ان کا دوبارہ کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور انہیں وہاں حکومت کے مقررکردہ ہوٹل میں ایک ہفتے تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔

اسی طرح قطر سے سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے والوں کو کورونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی اور سرحد پر قائم مرکز صحت میں دوبارہ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔انھیں بھی سعودی عرب میں اپنی جائے قیام پر ایک ہفتے تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔

Published: undefined

سعودی عرب نے سوموار کی شب قطر کے ساتھ واقع اپنی فضائی، برّی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ منگل کو العُلا میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سربراہ اجلاس میں سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے قطر کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے قطر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

اس ضمن میں چار عرب ممالک اور قطر کے درمیان دوبارہ تعلقات کی بحالی کے لیے العُلا میں ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔ اس کے بعد قطرائیرویز نے جمعرات کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے اپنے طیارے گزارنے کا اعلان کیا تھا۔ بائیکاٹ کے عرصے کے دوران میں قطری فضائی کمپنی کے مسافر اور مال بردار طیارے سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال نہیں کرتے رہے تھے اور انھیں ملک سے باہر جانے اورآنے کے لیے لمبا روٹ اختیار کرنا پڑتا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر نے جون 2017ء میں قطر کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ انھوں نے اس پرالاخوان المسلمون کی پشتیبانی اور دوسرے انتہا پسند گروپوں کے علاوہ ایران سے تعلقات استوارکرنے اور ان چاروں ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام عاید کیا تھا لیکن قطر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

متحدہ عرب امارات نے جمعہ کو قطر کے ساتھ اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ العُلا اعلامیے کے بعد قطر کے خلاف کیے گئے تمام تعزیری اقدامات کو واپس لے لے گا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined