عرب ممالک

یو اے ای نے پاکستان کے مسافروں کو ویزا جاری کرنے پر روک لگائی

س مرتبہ صرف 12 ممالک کے خلاف یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جن ممالک کے لئے ویزا جاری کرنے پر روک لگائی گئی ہے، اس میں ہندوستان کا نام شامل نہیں ہے۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سمیت 12 ممالک کے لئے وزٹ اور ورک ویزا کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب یو اے ای کی طرف سے اس طرح کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم ستمبر میں تمام ممالک کے لئے ویزوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ اس مرتبہ صرف 12 ممالک کے خلاف یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جن ممالک کے لئے ویزا جاری کرنے پر روک لگائی گئی ہے، اس میں ہندوستان کا نام شامل نہیں ہے۔

Published: 19 Nov 2020, 4:11 PM IST

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اماراتی حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر پاکستانیوں کے لیے وزٹ یعنی سیاحتی اور ورک ویزہ پرمٹ پر پابندی لگائی ہے۔ تاہم پاکستان سے ریڈ یعنی سفارتی پاسپورٹ پر سفر کرنے کے مجاز افراد جن میں وزراء، سفارت کار اور اعلی سرکاری افسران شامل ہیں کے ویزے سفارت خانے میں پروسیس کیے جا رہے ہیں۔

Published: 19 Nov 2020, 4:11 PM IST

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے علاوہ ترکی، ایران، یمن، شام۔ عراق، صومالیہ، لیبیا، کینیا، افغانستان کے شہریوں کو وزٹ اور ورک ویزہ دینے پر پابندی لگائی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای حکام کی طرف سے لیا گیا یہ فیصلہ کورونا وبا کی دوسرے لہر سے متعلق ہو سکتا ہے۔

Published: 19 Nov 2020, 4:11 PM IST

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان سمیت 12 ممالک کے لیے نئے وزٹ ویزوں کے اجرا کی عارضی طور پر معطلی کے بارے میں علم ہوا ہے۔ اس معطلی کا اطلاق پہلے سے جاری شدہ ویزوں پر عائد نہیں ہو گا۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ اقدام کورونا کی دوسری لہر سے متعلق ہو سکتا ہے۔ ہم اس بارے میں اماراتی حکام سے تصدیق کر رہے ہیں۔‘

Published: 19 Nov 2020, 4:11 PM IST

تاہم اماراتی سفارت خانے کے مطابق ’یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔ اس کے خاتمے کا انحصار کورونا کی موجودہ لہر پر ہے۔ اگر اس میں جلدی کمی آجاتی ہے اور تو جلد ہی معمول کے مطابق ویزہ سروس بحال ہو جائے گی۔‘

Published: 19 Nov 2020, 4:11 PM IST

اس سے قبل متحدہ عرب امارات 17 مارچ 2020 کو سفارتی پاسپورٹ کے علاوہ دیگر تمام ویزوں کا اجرا بند کر دیا تھا جس کی وجہ بھی کورونا وائرس تھی۔ جب عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وائرس کو عالمی وبا قرار دیا گیا تھا۔

Published: 19 Nov 2020, 4:11 PM IST

تاہم اگست میں وزٹ ویزے جبکہ ستمبر میں مخصوص کمپنیوں کو ورک ویزوں کے اجرا کی اجازت مل گئی تھی۔ اس طرح ستمبر میں ہی کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں متحدہ عرب امارات کے سفر کی اجازت بھی دے دی گئی تھی۔

Published: 19 Nov 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Nov 2020, 4:11 PM IST