عرب ممالک

تمام کورونا متاثرین کے مفت علاج پر عالمی ادارہ صحت کا شاہ سلمان کے لیے اظہارِ تشکّر

سعودی فرماںروا شاہ سلمان نے گزشتہ روز حکم جاری کیا تھا کہ مملکت میں موجود مریضوں میں شامل تمام شہریوں، غیر ملکی مقیمین اور اقامے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو مفت علاج فراہم کیا جائے۔

شاہ سلمان
شاہ سلمان 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر ٹدروس ایڈینوم گیبریسوس نے سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ تمام افراد کے مفت علاج سے متعلق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اعلان پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سعودی فرماںروا نے پیر کے روز حکم جاری کیا تھا کہ مملکت میں موجود مریضوں میں شامل تمام شہریوں، غیر ملکی مقیمین اور اقامے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو مفت علاج فراہم کیا جائے۔

Published: undefined

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ "تمام لوگوں کی صحت کے حوالے سے خصوصی توجہ دینے اور کورونا کی روک تھام کے لیے تمام لوگوں کے مطلوبہ طبی خدمات کے حصول کو یقینی بنانے کے واسطے خادم الحرمین الشریفین کی قیادت اور پاسداری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ... ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی قائدانہ کردار اور یک جہتی کے سلسلے میں آپ کے نقش قدم پر چلیں گے"۔

Published: undefined

سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ویزے کی خلاف ورزی کے مرتکبین اور زائد المیعاد قیام کرنے والے افراد سمیت، کورونا وائرس کے تمام متاثرین کے مفت علاج کا حکم دیا ہے۔ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں الربیعہ نے کہا کہ جن لوگوں میں بھی کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہو رہی ہیں وہ کسی سرکاری یا نجی اسپتال میں علاج کے لیے جانے سے ہچکچائیں نہیں۔ شاہ سلمان کے نئے حکم کے تحت وہ مناسب طریقے سے اپنا علاج کرائیں۔

Published: undefined

سعودی عرب نے اتوار کو کورونا وائرس سے چار مزید مریضوں کی موت کی تصدیق کی تھی۔ بعد ازاں پیر کو 154 نئے کیسوں کے سامنے آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب تک مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 1453 ہوچکی ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ سعودی فرماںروا شاہ سلمان نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں اضافے کے واسطے 9 مارچ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو 1 کروڑ امریکی ڈالر کی مالی مدد پیش کی تھی۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined